سید حسن جی کے صوفی اقوال
دنیا فانی ہے، اس سے دل لگانا نادانی ہے، دنیا کی زیب و زینت عارضی ہے، دنیا کے جاہ و منصب پر فخر کرنا بے وقوفی ہے۔
سیدوں کا مرتبہ بلند ہے، ان کی عزت کرنا فرض ہے اور حضرت سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی کا باعث ہے۔
خدمتِ خلق بڑی چیز ہے لیکن شرط یہ ہے کہ خدمت خلوص سے کی جائے نہ کہ کسی غرض سے، خدمت اور غرض کے ساتھ؟ وہ خدمت نہیں بلکہ ایک تجارت ہے۔
درویش حقیقت میں وہی شخص ہے جو کسی سے غرض نہ رکھے، درویش وہ ہے جو سب کی حاجت براری کرتا ہے، نہ احسان جتاتا ہے اور نہ معاوضہ طلب کرتا ہے۔
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere