Sufinama
noImage

تحیر وارثی

1858 | گیا, بھارت

حاجی وارث علی شاہ کے مشہور احرام پوش فقیر

حاجی وارث علی شاہ کے مشہور احرام پوش فقیر

تحیر وارثی کا تعارف

تخلص : 'تحیر'

اصلی نام : عبدالعاد شاہ

پیدائش :گیا, بہار

وفات : اتر پردیش, بھارت

سید عبدالعاد شاہ وارثی حاجی وارث علی شاہ کے مشہور احرام پوش فقیروں میں شمار کئے جاتے ہیں، آپ کا تخلص تحیر ہے۔ آپ تحیر شاہ وارثی کے نام سے مشہور ہیں۔ آپ کی پیدائش 1857ء میں شاہو بیگہ نام کے ایک مقام پر ہوئی تھی۔ ابتدائی نام مبارک حسین وارثی تھا۔ حاجی وارث علی نے آپ کا نام عبدالعاد شاہ رکھا۔ ابتدائی تعلیم نقشبندی بزرگ مولانا فخرالدین احمد ولی اور حکیم بادشاہ سے پائی۔ فارسی اور اردو کے علاوہ عربی زبان کا بھی علم حاصل کیا۔ تحیر شاہ وارثی عربی اور فارسی کے شاعر تھے۔ تصوف اور روحانیت پر کئی کتابیں انہوں نے لکھی ہیں۔ ان کی تصانیف سے حاجی وارث علی بہت خوش ہوا کرتے تھے۔ حاجی صاحب کی فرمائش پر انہوں نے مثنوی "ساقی نامہ" لکھی اور ازلی شاعر یعنی پیدائشی شاعر کا خطاب اپنے پیرومرشد سے حاصل کیا۔ تحیر شاہ وارثی کی اردو زبان میں دو کتابیں عین الیقین اور زمزمہ شائع ہو چکی ہیں۔ تحیر شاہ وارثی کی خاص زبان فارسی اور اردو تھی۔ انہوں نے زیادہ تر چیزیں فارسی زبان میں لکھی ہیں۔ تمام اصناف سخن میں طبع آزمائی کی ہے ۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے