یار پیلی بھیتی کا تعارف
گرجا شنکر 1914ء میں پیلی بھیت میں کنہئی لال کے گھر پیدا ہوئے، مڈل تک تعلیم حاصل کی مگر حالات نے مزید تعلیم کی راہ روک دی، چنانچہ میونسپلٹی میں ملازمت اختیار کی اور ترقی کرتے ہوئے آکٹرائے انسپکٹر کے منصب تک پہنچے، 1944ء میں شعر و سخن کا آغاز کیا اور مولانا احمد بخش جمالی کے حلقۂ تلامذہ میں شامل ہوگئے، غزل، نعت اور نظم ان کی پسندیدہ اصنافِ سخن تھیں، سرور جہاں آبادی کے مداحوں میں شمار ہوتے تھے اور پیلی بھیت کے معتبر اساتذۂ سخن میں ان کا ایک نمایاں مقام تھا۔