Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

ظفرالدین قادری

- 2009 | شاہجہاں پور, بھارت

ممتاز نعت گو شاعر، عالمِ دین اور خانوادۂ قادریہ بشیریہ کی روحانی شخصیت تھے۔

ممتاز نعت گو شاعر، عالمِ دین اور خانوادۂ قادریہ بشیریہ کی روحانی شخصیت تھے۔

ظفرالدین قادری کا تعارف

تخلص : 'ظفر'

اصلی نام : ظفرالدین

پیدائش :شاہجہاں پور, اتر پردیش

وفات : 03 Nov 2009 | مدھیہ پردیش, بھارت

مولانا محمد ظفرالدین قادری خانوادۂ قادریہ بشیریہ کی ممتاز علمی، روحانی اور ادبی شخصیت تھے، آپ نعت گوئی میں غیر معمولی ملکہ رکھتے تھے اور عشقِ رسول آپ کی شاعری کا بنیادی وصف تھا، آپ کی نعتوں میں سوز و گداز، وارفتگیِ عشق اور عقیدت کی دل آویز کیفیت نمایاں تھی، جس کے اعتراف میں ۲۷ ستمبر ۱۹۷۰ء کو آپ کو "حاجی عبدالباری یادگار نعتیہ ایوارڈ" سے نوازا گیا، آپ شیریں گفتار، منکسرالمزاج، خندہ پیشانی اور خدمتِ خلق کے جذبے سے آراستہ تھے، آپ نے مدرسہ رحمانیہ اور بعد ازاں مدرسہ بحرالعلوم، شاہ جہاں پور میں تدریسی خدمات انجام دیں، جبکہ خانقاہ قادریہ بشیریہ میں قرآنِ مجید کا درس دے کر بے شمار طلبہ کو فیضیاب کیا، آپ نے اپنے والدِ گرامی سے شرفِ بیعت حاصل کیا اور ان کی علمی و روحانی وراثت کو آگے بڑھایا، تاریخِ اردو ادب، تنقید اور شعر و ادب پر آپ کی متعدد غیر مطبوعہ تصانیف آج بھی کتب خانۂ قادریہ بشیریہ میں محفوظ ہیں، اگرچہ علالت کے باعث آپ کا بیشتر شعری سرمایہ محفوظ نہ رہ سکا، تاہم باقی ماندہ نعتیں اور مناقب آپ کے بلند ادبی ذوق اور عشقِ مصطفیٰ کی روشن دلیل ہیں، آپ کا مخصوص ترنم اور پرسوز آواز سامعین کے دلوں میں گہرا اثر چھوڑتی تھی۔
۱۴ ذی قعدہ ۱۴۳۰ھ، مطابق ۳ نومبر ۲۰۰۹ء کو بعد نمازِ تہجد آپ کا وصال ہوا، آپ درگاہ قادریہ، شاہ جہاں پور میں اپنے والدِ گرامی کے پہلو میں آسودۂ خاک ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے