Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
noImage

عاصی گیاوی

1938 | گیا, بھارت

’’تذکرہ شعرائے گیا‘‘ کے مصنف

’’تذکرہ شعرائے گیا‘‘ کے مصنف

عاصی گیاوی کا تعارف

اصلی نام : مختار احمد

پیدائش : 01 Feb 1938 | داناپور, بہار

وفات : بہار, بھارت

مختار احمد نام اور عاصی تخلص اور والد کا نام محمد عباس تھا۔ آپ کی پیدائش 2 فروری 1938ء کو داناپور کینٹ ضلع پٹنہ میں ہوئی۔ میٹرک پاس کرنے کے بعد جے، این کالج میں داخلہ لیا لیکن کچھ مجبوریوں کے تحت تعلیم کو چھوڑنا پڑا۔ اس کے بعد محکمہ بہار اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ میں نوکری کر لی پھر اسسٹنٹ ٹرافک انسپکٹر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ دوران تعلیم بچوں کے لئے کہانیاں لکھنے کا شوق رہا لیکن بعد میں شاعری کی طرف مائل ہوئے۔ اس سلسلے میں سریر کابری اور صائم سیدن پوری سے اپنے کلام پر اصلاح لیتےرہے۔ اساتذہ کی شفقت اور توجہ سے آپ شاعری کی باریکیوں سے اچھی طرح واقف ہوگئے۔ عاصی نے نظم، غزل اور قطعات کہے ہیں۔ عاصی داناپوری کچھ برس کے بعد داناپور سے گیا کوچ کر گئے اور پھر وہیں پوری زندگی گزاری۔ انہوں نے چند کتابیں بھی لکھیں جو کافی مشہور ہوئیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے