Sufinama
noImage

انجم وارثی

1966 | بکسر, بھارت

مصنف، ادیب اور شاعرِ مشاق

مصنف، ادیب اور شاعرِ مشاق

انجم وارثی کا تعارف

تخلص : 'انجم'

اصلی نام : محمد شمیم انصاری

پیدائش :بکسر, بہار

وفات : بہار, بھارت

انجم وارثی کا خاندانی نام محمد شمیم انصاری اور قلمی نام شمیم انجم وارثی ہے۔ آپ کے والد کا نام عبدالعزیز انصاری تھا جو بہت ملنسار اور نیک صفت آدمی تھے۔آپ کی پیدائش 1966ء میں ڈُمراؤں ضلع بکسر میں ہوئی تھی۔ 1985ء سے آپ باضابطہ طور پر کلکتہ میں مقیم ہیں۔آپ نے تعلیم و تعلم کے بعد ملازمت کا پیشہ اختیار کیا اور ہنوز ملازمت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ 1987ء سے آپ نے شعر کہنا شروع کیا۔ شاعری نے انہیں بین الاقوامی درجہ کا شاعر بنا دیا ہے۔ آپ کی تخلیقات ملک و بیرون ملک کے مؤقر رسائل و جرائد میں شائع ہواکرتے ہیں۔ شعری صلاحیت کے ساتھ ہی ساتھ شمیم انجم بڑے نثر نگار بھی ہیں۔ آپ کی تصانیف میں روپ روپ تجلی، مغربی بنگال میں ماہیہ، عرق عرق چہرے، دریا دریا چاند، حرف حرف خوشبو، پن گھٹ پنگھٹ پیاس، جنگل جنگل مور، ورق ورق شمیم کےنام لئےجا سکتے ہیں۔ شعری اثاثہ میں دھوپ دھوپ سایہ(نظمیں)، درپن درپن روپ(غزلیں، دیو ناگری زبان میں) اور خواب خواب چنگاری وغیرہ کافی اہم ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے