اعجاز حسین جاوید کا تعارف
مرزا اعجاز حسین نام اور جاوید تخلص تھا۔ 1912ء مطابق 1330ھ کو اپنے جدی مکان واقع چوگھڑا نزد کشمیری کوٹھی، پٹنہ سیٹی میں پیدا ہوئے، بچپن میں مدرسہ سلیمانیہ میں تعلیم پائی اور مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی پٹنہ سے فاضل کی سند حاصل کی۔ بعدہٗ طبیہ کالج پٹنہ سے فارغ التحصیل ہوئے۔ ابتدامیں چند سال میں اسکول میں مستقل ملازمت اختیار کی۔ 1928ء سے ہی شعر کہنے لگےتھے۔ بہت کم گو تھے مگر جو کہتے خوب کہتے۔ غالباً 1912ء میں پہلے پہل انہوں نے مدرسہ عباسیہ جس کے پرنسپل مولانا محمد مصطفیٰ صاحب المتخلص بہ جوہر تھے، شاعری میں ان کے شاگرد تھے کے مقاصدہ میں اپنا قصیدہ پڑھا تھا۔ اس بزم میں پڑھا جانے والا جاوید صاحب کا قصیدہ دانش صاحب اور دیگر لوگوں کے اجتماعی مجموعہ کلام "عقدِ پروین" میں 1940ء میں شائع ہوا تھا۔ صرف 54 سال کی عمر پائی۔ 1968ء میں انتقال ہوا۔