Sufinama
Ghubar Bhatti's Photo'

غبارؔبھٹی

1920 | پٹنہ, بھارت

حسرت موہانی کے صحبت یافتہ شاعر

حسرت موہانی کے صحبت یافتہ شاعر

غبارؔبھٹی کا تعارف

تخلص : 'غبار'

اصلی نام : مشتاق احمد

پیدائش :بارہ بنکی, اتر پردیش

وفات : بہار, بھارت

مشتاق احمد نام اورغبار تخلص تھا۔ والد کا نام مولانا نثار احمد تھا۔ غبار بھٹی بارہ بنکی میں نومبر 1920ء کو پیدا ہوئے۔ 1938ء سے ادبی دنیا میں قدم رکھا۔ آپ کو مولوی محبوب علی محب، مختار منشی کامل، حسرت موہانی، حکیم ہادی رضا، حکیم منے آغا فاضل اور حکیم باقر حسین شاعر جیسے اساتذہ کی صحبت حاصل تھی۔ آپ کے کلام ہندوستان کے مختلف رسائل میں شائع ہوتے رہے۔ طبابت اور تصنیف و تالیف آپ کی مشغولیات میں شامل تھیں۔ غالب، اقبال اور حسرت موہانی کے بڑے مداح تھے۔ غبار کی دو تصنیف ننھی روح اور پرواز غبار منظرعام پر آچکی ہیں۔ غبار بھٹی بارہ بنکی میں ضرور پیدا ہوۓ مگر وہ عظیم آباد میں ہی رہے اور یہیں کی خاک میں دفن ہوئے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے