حیدر وارثی کا تعارف
حیدر وارثی کا اصلی نام علاؤالدین اور والد کا نام نورالہدیٰ ہے، آپ کی پیدائش 1 جنوری 1946ء کو دربھنگہ میں ہوئی، ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی پھر میٹرک دربھنگہ کے شفیع مسلم ہائی اسکول سے کیا اور ملت کالج، دربھنگہ سے Pre-Arts سے Graduation تک کی تعلیم حاصل کی، بہار یونیورسیٹی سے ایم، اے انگریزی کی سند حاصل کی، 1970ء میں ٹی، ٹی، کالج، سمستی پور سے B.ED کیا، 1978ء میں شفیع کالج مسلم ہائی اسکول، دربھنگہ منتقل ہوگئے اور 2002ء سے پرنسل کےعہدے پر فائز رہے اور یہیں سے سُبکدوش ہوئے، حیدر وارثی 1975ء سے شعرو شاعری کرنے لگے اور شاداں فاروقی اور ڈاکٹر مرتضیٰ اظہر رضوی سے مشورہ سخن لیتے رہے، حیدر موروثی وارثی تھے، حیدر وارثی کا پانچ شعری مجموعہ اب تک شائع ہوچکا ہے جن کے نام یہ ہیں۔ ’’عکس جمال‘‘، ’’قربت کی خوشبو‘‘، ’’سمندرکی آنکھ‘‘، ’’ریگ زارِ حیات‘‘ اور’’اجنبی سمتوں سے‘‘۔ حیدر کے یہاں فکر وفن کا بیان اس طرح ہوا ہے کہ ان کی خود رفتگی اور شیفتگی ایک خاص تاثیر پیدا کرتی ہے۔