Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

جگجیون صاحب

بارہ بنکی, بھارت

شمالی ہند کے ممتاز سنت، صوفی اور صاحبِ تصنیف تھے، آپ کا تعلق بارہ بنکی کے گاؤں سرہدا سے تھا اور مسلکِ ستنامی سے وابستہ تھے، "گیان پرکاش"، "مہاپرلَے" اور "شبد ساگر" آپ کی اہم تصانیف ہیں جن میں روحانیت، معرفت اور اخلاقی تعلیمات کو عام فہم انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

شمالی ہند کے ممتاز سنت، صوفی اور صاحبِ تصنیف تھے، آپ کا تعلق بارہ بنکی کے گاؤں سرہدا سے تھا اور مسلکِ ستنامی سے وابستہ تھے، "گیان پرکاش"، "مہاپرلَے" اور "شبد ساگر" آپ کی اہم تصانیف ہیں جن میں روحانیت، معرفت اور اخلاقی تعلیمات کو عام فہم انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

جگجیون صاحب کا تعارف

جگجیون صاحب شمالی ہند کی سنت روایت کے ان ممتاز بزرگوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے روحانی فکر، اخلاقی تعلیمات اور عوامی زبان میں تصوف و معرفت کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں، ان کی پیدائش بارہ بنکی کے گاؤں سرہدا میں ہوئی جو دریائے سریو کے کنارے واقع ہے اور کوٹوا سے تقریباً دو میل کے فاصلے پر آباد ہے، یہ خطہ اپنی مذہبی و روحانی روایات کے سبب قدیم زمانے سے اہلِ دل اور صاحبانِ معرفت کا مرکز رہا ہے، محقق جان تھامس کے بیان کے مطابق جگجیون صاحب مسلکِ ستنامی سے وابستہ تھے اور انہوں نے وکرم سموت 1817ھ مطابق 1761ء میں ’’گیان پرکاش‘‘ کے نام سے ایک اہم تصنیف قلم بند کی، یہ کتاب ان کے فکری رجحانات، روحانی تجربات اور اصلاحی نظریات کی ترجمان سمجھی جاتی ہے، ان کی تعلیمات کا بنیادی مقصد انسان کو باطنی پاکیزگی، خدا شناسی اور اخلاقی بلندی کی طرف راغب کرنا تھا، روحانی سلسلے میں انہیں حضرت بلا صاحب کی شاگردی کا شرف حاصل تھا جن سے انہوں نے عرفان و سلوک کے اسرار و رموز سیکھے، بعد ازاں ان کے فیض یافتہ اور ممتاز گُرمکھ شاگرد دولن داس جی ہوئے جنہوں نے اپنے مرشد کی تعلیمات کو آگے بڑھانے اور عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، جگجیون صاحب نہ صرف ایک صاحبِ سلوک بزرگ تھے بلکہ ایک صاحبِ تصنیف مفکر بھی تھے، ان کی اہم تصانیف میں ’’گیان پرکاش‘‘، ’’مہاپرلَے‘‘ اور ’’شبد ساگر‘‘ خصوصیت کے ساتھ قابلِ ذکر ہیں، ان کتابوں میں معرفتِ الٰہی، انسانی زندگی کے روحانی مقاصد، اخلاقی اقدار اور کائناتی حقائق پر گہرے غور و فکر کا اظہار ملتا ہے، ان کی تحریریں سادہ مگر مؤثر اسلوب کی حامل ہیں جن کے ذریعے انہوں نے عام لوگوں تک اعلیٰ روحانی افکار پہنچانے کی کوشش کی۔

موضوعات

Recitation

بولیے