join rekhta family!
در در کریں تو باہرے تو تو کریں تو جائے
جیوں گرو راکھیں تیوں رہئے جو دیوئیں سو کھاے
پریتم کو پتیاں لکھوں جو کہں ہوئے بدیس
تن میں من میں نین میں تا کو کہا سندیس
ہنسو تو دکھ نا بیسرئے روؤں بل گھٹی جائے
منہیں ماہیں بسرنا جیوں گھن کاٹھہں کھاے
سیوک سوامی ایک متی جو متی میں متی ملی جائے
چترائی ریجھیں نہیں ریجھیں من کے بھاے
ہم تمہری سمرن کریں تم موہں چتاوو نانہیں
سومرن من کی پریتی ہے سو من تمہیں ماہں
پریتی جو لاگی گھُلی گئ پیٹھی گئی من ماہی
روم روم پیو پیو کرئے مکھ کی سردھا نانہیں
کبیرؔ سنگت سادھ کی جیوں گندھی کا باس
جو کچھو گندھی دے نہیں تو بھی باس سُباس
دوار دھنی کے پڑی رہے دھکا دھنی کا کھاے
کبہُنک دھنی نِواجئی جو در چھاڑی نہ جائے