جس طرح دانہ چھلکے سے محفوظ ہوتا ہے، ویسے ہی شریعت باطن (حقیقت و طریقت) کی حفاظت کرتی ہے، اگر چھلکے میں خرابی آئے تو دانہ بھی متاثر ہوتا ہے، شریعت چھلکا ہے اور طریقت دانہ، اگر شریعت کی پابندی میں نقص پیدا ہو جائے تو طریقت کا راستہ بھی دھندلا جاتا ہے۔
شیئر کیجیے
جو شخص صبح و شام ذکر میں مشغول رہے وہ غافلوں سے نہیں ہے بلکہ ذاکروں سے ہوتا ہے۔
شیئر کیجیے
سالک اپنے اوقات کو ضائع نہ کرے، ہر لمحہ خدا کی یاد اور ذکر میں گزارے، اس کا اصل مقصد یہ ہے کہ انسان اپنے وقت کو دنیاوی فضولیات میں برباد نہ کرے بلکہ ہر گھڑی کو قیمتی سمجھے۔
شیئر کیجیے
ذکر کے وقت جتنی تعداد مقرر کی گئی ہے، سالک اس پر پورا دھیان دے کہ کم یا زیادہ نہ ہو، مقصد یہ ہے کہ سالک کے اندر ضبط، ترتیب اور یکسوئی پیدا ہو۔
شیئر کیجیے
ہمارا طریقہ صحبت ہے اور خلوت میں شہرت ہے اور شہرت میں آفت۔
You have exhausted 5 free content pages per year. Register and enjoy UNLIMITED access to the whole universe of Urdu Poetry, Rare Books, Language Learning, Sufi Mysticism, and more.