Font by Mehr Nastaliq Web
Khwaja Baqi Billah's Photo'

خواجہ باقی باللہ

1563 - 1603 | دہلی, بھارت

سلسلہ نقشبندیہ کے مشہور صوفی ہیں جو اپنے نام خواجہ بیرنگ سے بھی مشہور ہیں اور مجدد الف ثانی کے پیرو مرشد ہیں۔

سلسلہ نقشبندیہ کے مشہور صوفی ہیں جو اپنے نام خواجہ بیرنگ سے بھی مشہور ہیں اور مجدد الف ثانی کے پیرو مرشد ہیں۔

خواجہ باقی باللہ

رباعی 5

 

صوفی اقوال 16

جو لوگ خدا کے آگے گردنِ تسلیم و رضا خم کئے ہوئے ہیں وہ مصیبت و بلا کو بلا کی صورت میں نہیں دیکھ سکتے۔

  • شیئر کیجیے

توکل کے یہ معنی نہیں کہ ترکِ اسباب کر کے بیٹھ جائے، یہ خود بے ادبی ہے لیکن کتابت وغیرہ کا کوئی سبب یعنی پیشہ مقرر کر لے، سبب پر نظر رکھنی چاہیے، سبب کو مثل دروازہ کے خیال کرنا چاہیے کہ خدا نے واسطے حصولِ سبب کے مقرر کیا ہے۔

  • شیئر کیجیے

دوامِ مراقبہ بڑی دولت ہے کہ اس سے دلوں میں قبولیت پیدا ہوتی ہے اور دلوں میں قبولیت پیدا ہونی خدا کی قبولیت کی نشانی ہے۔

  • شیئر کیجیے

صبر لذاتِ نفس سے نکل جانے اور مرغوب و محبوب اشیا سے باز رہنے کو کہتے ہیں۔

  • شیئر کیجیے

قناعت فضول چیزوں سے نکل جانے اور بقدرِ حاجت پر اکتفا کرنے اور کھانے پینے اور رہنے کی چیزوں میں اسراف سے پرہیز کو کہتے ہیں۔

  • شیئر کیجیے

"دہلی" کے مزید شعرا

Recitation

بولیے