Font by Mehr Nastaliq Web
Khwaja Sulaiman Taunsvi's Photo'

خواجہ سلیمان تونسوی

1770 - 1850 | تونسہ, پاکستان

برصغیر میں بارہویں صدی ہجری کے آخر کے ایک عظیم مصلح اور روحانی پیشوا۔

برصغیر میں بارہویں صدی ہجری کے آخر کے ایک عظیم مصلح اور روحانی پیشوا۔

خواجہ سلیمان تونسوی

صوفی اقوال 16

دنیا داروں کی صحبت سے دور رہے کیوں کہ یہ لوگ جب دنیا میں مستغرق ہو جاتے ہیں تو خدا کا خوف ان کے دلوں سے نکل جاتا ہے، حتیٰ کہ ان کے دلوں میں چینٹی کے کاٹنے کے خوف کے برابر بھی خوف نہیں رہتا۔

  • شیئر کیجیے

سالک کو چاہیے کہ حق تعالیٰ کی عبادت سے کبھی خالی نہ رہے کیوں کہ جو کوئی اس زمانہ میں اس قدر عبادت کرے گا، جلدی اپنے مقصود کو پہنچ جائے گا۔

  • شیئر کیجیے

سالک کو چاہیے کہ دنیا سے دور رہے کیوں کہ دنیا کی مثال کوڑا کرکٹ کی سی ہے اور دنیا کا طالب مانند گدھے کے ہے۔

  • شیئر کیجیے

سالک کو چاہیے کہ ہمیشہ نفس اور شیطان سے ڈرتا رہے اور کبھی ان سے مطمئن نہ ہو۔

  • شیئر کیجیے

مرشدِ کامل کا دامن پکڑ کر ہمیشہ اس کی صحبت میں رہو تاکہ ’’وصول الی اللہ‘‘ کا مرتبہ نصیب ہو۔

  • شیئر کیجیے

متعلقہ صوفی شعرا

Recitation

بولیے