لطافت وارثی کا تعارف
مولانا لطافت حسین وارثی فارسی زبان کے صوفی شاعر تھے۔ سال 1890ء میں حاجی وارث علی شاہ کے مرید ہوئے۔ آپ شیخ پورہ ضلع مونگیر کے رہنے والے تھے۔ آپ ایک سیاح فقیر تھے۔ دوران سفر آپ حاجی وارث علی کی خدمت میں قصیدہ سناتے اور انہیں محفوظ کرتے تھے۔ ان کے سفر کا واحد مقصد اپنے پیرومرشد کی نظر عنایت حاصل کرکے خدمت خلق میں فنا ہونا تھا۔ لطافت حسین وارثی بہترین عالم دین کے ساتھ ساتھ منشی بھی کہے جاتے تھے۔ انہوں نے 70 قصیدوں کی تخلیق کی ہے۔ ان کے قصیدہ کا یہ شعر ملاحظہ فرمائیں جس میں انہوں نے اپنے پیرومرشد کی زیارت کی خواہش کی ہے۔ اے قبلہ گہ ایمان من گاہے نظر بر من فگن اے کعبہ ایقان من گاہے نظر برمن فگن لطافت وارثی نے قصیدہ کے علاوہ ،مسدس اور مخمس بھی لکھے ہیں۔