Sufinama
noImage

محمود علی صباؔ

1907 | پٹنہ, بھارت

شاد عظیم آبادی کے آخری دور کے شاگرد

شاد عظیم آبادی کے آخری دور کے شاگرد

محمود علی صباؔ کا تعارف

تخلص : 'صباؔ'

اصلی نام : محمود علی خان

پیدائش : 01 Aug 1907 | پٹنہ, بہار

محمود علی خاں، نواب سید احمد علی خاں پٹنہ کے صاحبزادے تھے۔ آپ کی پیدائش شہر عظیم آباد میں 23 اگست 1907ء مطابق 13 رجب 1325ھ جمعہ کے روز ہوئی۔ آپ کی ادبی زندگی کا آغاز 1922ء سے ہوا جب آپ میٹرک کے طالب علم تھے۔ 1924ء میں آپ نے کالج میں بزم ادب کی بنیاد ڈالی اور مشاعرہ منعقد کیا جس میں شاد عظیم آبادی، حافظ فضل حق آزاد اور تمنا عمادی و دیگر اساتذہ شریک ہوۓ تھے جس کا گلدستہ بھی عظیم آباد سے شائع ہوا تھا۔ شعر و سخن میں اپنے خالہ زاد بھائی حمید عظیم آبادی سے ابتدا میں اصلاح لی پھر باضابطہ طور پر شاد عظیم آبادی کے آخری دور کے شاگردوں کی صف میں شامل ہوئے۔ آپ نے غزل کے علاوہ رباعی، قطعہ اور نظم بھی کہی ہے لیکن انہیں غزل کا شاعر کہلانا زیادہ پسند تھا۔ شعر و شاعری کے علاوہ ادبی مضامین بھی لکھا کرتے تھے جو بہار کے مختلف رسالوں میں شائع ہواکرتے تھے۔ محمود علی خاں صبا کی چند تصنیفات بھی منظر عام پرآچکی ہیں۔ آپ مختلف سماجی اور سیاسی اداروں سے بھی منسلک رہ چکے ہیں۔ انعام و اکرام بھی پایا اور شہرت و بلندی بھی حاصل کی۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے