Sufinama
noImage

میکش وارثی

1935 - 2002 | بھوج پور, بھارت

بھوج پور کے حکیم عبدالمجید خاں وارثی کے صاحبزادے اور منور شاہ حامل وارثی کے مرید

بھوج پور کے حکیم عبدالمجید خاں وارثی کے صاحبزادے اور منور شاہ حامل وارثی کے مرید

میکش وارثی کا تعارف

تخلص : 'میکش'

اصلی نام : عبدالحفیظ خاں

پیدائش :بھوج پور, بہار

وفات : 01 Jul 2002 | بہار, بھارت

میکش وارثی کا پورا نام عبدالحفیظ خاں تھا۔ جگدیش پور ضلع بھوج پور کے رہنے والے حکیم عبدالمجید خاں وارثی کے صاحبزادے تھے۔ پیدائش جگدیش پور میں 1935ء میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم مقامی مدرسہ میں قاری عبدالرزاق صاحب سے حاصل کی۔ پھر ہائی اسکول میں داخلہ لیا اور 1952ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ 1969ء میں محکمہ رجسٹریشن بہار میں ملازم ہوئے اور اسی محکمہ سے 1990ء میں سُبکدوش ہوکر بقیہ زندگی گھر پر گذاری۔ 20 جولائی 2002ء میں انتقال کیا۔ میکش وارثی ایک فطری شاعر تھے۔ شاعری انہیں وراثت میں ملی تھی۔ ان کے بڑے بھائی جامی وارثی آرہ کے معروف شعرا میں شمار کئے جاتے تھے۔ وہ اپنے بڑے بھائی جامی وارثی سے اصلاح سخن لیتے رہے اور فن کو پروان چڑھاتے رہے۔ میکش کو منور شاہ حامل وارثی سے بیعت حاصل تھی۔ ان کا کلام ’’کلام میکش‘‘ کے عنوان سے دستیاب ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے