Font by Mehr Nastaliq Web
Makhdoom Khadim Safi's Photo'

مخدوم خادم صفی

1814 - 1870 | اناو, بھارت

صفی پور کے مشہور اور با فیض بزرگ

صفی پور کے مشہور اور با فیض بزرگ

مخدوم خادم صفی کے صوفی اقوال

باعتبار

مرید وہی ہے جس میں مرشد کی بو آتی ہو، شاخ میں جب تک قلم نہیں لگتی اس میں لذیذ پھل نہیں آتا۔

لوگ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ہم شیخ زادے اور پیر زادے ہیں! در اصل یہی چیز راستے کی رکاوٹ ہوتی ہے۔

لوگ جو ہمارے پاس آتے ہیں نرمی اور مدارات کی وجہ سے آتے ہیں، اگر ایک دن بھی ان کی طرف نظرِ التفات نہ کروں تو کوئی نہ آئے۔

جس قدر دل کی صفائی زیادہ ہوتی جاتی ہے، اسی قدر نفس پر قابو بڑھتا جاتا ہے۔

کوئی شخص اگر آسمان میں اڑے اور ذرہ برابر شریعت کی خلاف ورزی کرے تو وہ قابلِ اعتبار نہیں، اس کے کشف و کرامت پر فریفتہ نہیں ہونا چاہیے۔

اگر کوئی پیش کرے تو چاہیے کہ اسے خدا کی طرف سے سمجھ کر لے لے، واپس نہ کرے۔

وجد میں آدمی بے ہوش نہیں ہوتا بلکہ بے خود ہو جاتا ہے، اگر بیہوش ہوگیا تو لطف جاتا رہا۔

یار کی گالیاں مٹھائی ہیں، وہی جانے گا جس نے کھائی ہیں۔

ڈھولک کی تھاپ سماع کے وقت دل پر پڑتی ہے اور وہ ایک دھوکتی ہے جو دل کی آگ کو بھڑکا دیتی ہے۔

مرید اگر ظاہری شکل و صورت بھی اپنے پیر کی طرح نہ کر سکا تو اس سے آگے اور کیا ہوسکتا ہے۔

جو بیگانہ ہو اس سے طریقت کی راہ کی باتیں نہ کریں، جب تک کہ وہ ان سے مانوس اور ان کی طرف رجوع نہ ہو۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

بولیے