Sufinama
Natiq Lakhnavi's Photo'

ناطق لکھنوی

1878 - 1950 | کانپور, بھارت

لکھنو کے معروف ادیب، شاعر اور مصنف

لکھنو کے معروف ادیب، شاعر اور مصنف

ناطق لکھنوی کا تعارف

تخلص : 'ناطق'

اصلی نام : سعید احمد

پیدائش :لکھنؤ, اتر پردیش

وفات : 01 Oct 1950 | دوسرا, بنگلہ دیش

رشتہ داروں : حسن جان (مرید), شاکر کانپوری (مرشد)

ناطق لکھنوی 1878ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ ناطق کا نام سعید احمد اور کنیت ابوالعلا تھی۔ والد کا نام عبدالبصیر حضور تھا۔ وہ بھی اردو کے شاعر تھے۔ کہاجاتا ہے کہ ان کےجد اعلیٰ بغداد سے ہندوستان آئے اور بارہ بنکی ضلع کے قصبہ دیوہ میں سکونت پذیر ہوئے۔ ناطق نے لکھنؤ میں تعلیم و تربیت پائی۔ ابتدا میں تصنیف و تالیف کو ذریعہ معاش بنایا۔ حیدر آباد میں ایک رسالے کے مدیر رہے۔ طبابت کرتے، اردو و فارسی میں شعر کہتے اور مشاعروں میں شرکت کرتے۔ ناطق کانپور میں بھی کچھ عرصہ تک رہے۔ انہیں فن شاعری میں امیر مینائی سے تلمذ حاصل تھا۔ بعد میں حسن شہسرامی کی صحبت میں بھی بیٹھے۔ ناطق سے استفادہ کرنے والے شعرا زیادہ تر کانپور، کلکتہ اور لکھنو کے تھے۔ ناطق لکھنوی نے آخری عمر میں چاٹگام میں سکونت اختیار کر لی۔ عمر کے آخری حصے میں فالج کے شکار ہو ئے۔ ان کی وفات فالج کے شدید حملے کی وجہ سے سوموار کے روز 9 اکتوبر 1950ء میں ہوئی۔ ناطق کی تدفین محلہ بدر پٹی عقب مزار بدر شاہ چاٹگام میں کی گئی۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے