Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Qamar Jalalvi's Photo'

قمر جلالوی

1887 - 1968 | کراچی, پاکستان

ہندو پاک کا ایک بہترین استاد شاعر

ہندو پاک کا ایک بہترین استاد شاعر

قمر جلالوی کا تعارف

تخلص : 'قمر'

اصلی نام : محمد حسین

پیدائش : 01 Aug 1887 | علی گڑھ, اتر پردیش

وفات : 01 Oct 1968 | سندھ, پاکستان

رشتہ داروں : اعجاز رحمانی (مرشد)

قمرؔ جلالوی کا نام سید محمد حسین ہے۔ وہ 19 اگست 1887ء میں قصبہ جلالی، ضلع علی گڑھ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بچپن میں سید زندہ علی سے باقاعدہ اردو اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ ضلع علی گڑھ میں سائیکل کی دکان تھی۔ یہی ان کی روزی کا ذریعہ تھا۔ امیرؔ مینائی ان کے روحانی استاد تھے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے ہجرت کرکے کراچی میں سکونت اختیار کرلی۔ شاعری کے جملہ اصناف سخن پر قادر تھے۔ ہندوستان اور پاکستان میں آپ کے متعدد شاگرد ہوئے جنہوں نے خوب نام کمایا۔ قمر جلالوی نے کم عمری سے ہی شعر کہنا شروع کردیا تھا اور مشاعروں میں خوب داد و تحسین پاتے تھے۔ تقریباً تیس برس کی عمر میں ان کے کئ شاگرد ہوگئے جس کی وجہ سے قمر کےنام میں اسی وقت سے استاد لفظ کا اضافہ ہوگیا۔ قمر جلالوی منکسر المزاج تھے۔ نام و نمود سے دور رہا کرتے تھے۔ وہ اللہ سے ڈرنے والے ایک بہترین انسان تھے۔ انہوں نے کبھی اپنی واہ واہی نہیں چاہی، نہ ہی شہرت کے متلاشی ہوئے۔ ان کی آواز میں درد و کرب تھا۔ ترنم بھی اچھا تھا۔ ان کی اکثر غزلیں کوئی نہ کوئ دبا لے جاتا تھا۔ قمر جلالوی کی رحلت کے بعد قمر کا بچا کُھچا سرمایہ شائع ہوا۔ استاد قمر جلالوی 24 اکتوبر 1968ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے