قمر وارثی کا تعارف
قمر وارثی حاجی وارث علی شاہ کے مرید تھے۔ آپ سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعرا میں شمار کئے جاتے ہیں۔ بچپن ہی سے شعری ذوق تھا۔ انہوں نے مخلتف اصنافِ سخن میں طبع آزمائی کی ہے مگر نعتیں زیادہ کہی ہیں۔ آپ کے اشعار میں فارسی ترکیبوں کا استعمال خوب خوب ملتا ہے۔ نعتوں کا انداز سادہ اور سلیس ہے۔ آپ نے سہل ممتنع کی شاعری کی ہے۔ بقول قمر وابستہ رکھ حضور سے دامن حیات کا اے دل یہی ہے ایک ذریعہ نجات کا قمر وارثی کے پہلا مجموعہ کا نام ’’شمس الضحیٰ‘‘ اور دوسرا ’’کیف الواریٰ‘‘ کے نام سےشائع ہو چکا ہے۔ ادبی دنیا میں ان کی کافی پذیرائی ہوئی ہے۔