Sufinama
noImage

قسیم وارثی

1971 | شہسرام, بھارت

موروثی وارثی

موروثی وارثی

قسیم وارثی کا تعارف

تخلص : 'قسیم'

اصلی نام : سید قسیم الدین

پیدائش : 01 Feb 1971 | بھوج پور, بہار

وفات : بہار, بھارت

سید قسیم الدین نام اور قسیم تخلص تھا۔ قلمی نام قسیم شہسرامی ہے۔ آپ کی پیدائش 23 فروری 1971ء میں بھوج پور کے قصبہ پیرو میں ہوئی۔ اصل وطن شہسرام ہے مگر ضیاؤالدین خاں وارثی درگاہ پیرو، بھوج پور میں سکونت پذیر ہیں۔ آپ کے والد کا نام حکیم سید شہاب الدین وارثی شہسرامی تھا جو نہایت ہی ملنسار اور مخلص انسان تھے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم مدرسہ سے حاصل کی۔ لکھنے پڑھنے کا شوق شروع سے رہا لہذا درس وتدریس کے کاموں میں مشغول ہوئے ۔ اس درمیان شعرو شاعری کا سلسلہ بھی چلتا رہا۔ شاعری قسیم وارثی شہسرامی کو وراثت میں ملی تھی۔ ان کی پہلی پشت میں سید غلام مخدوم مست شہسرامی، دوسری پشت میں سید قمرالدین کیف شہسرامی، سید شہاب الدین وارثی شہسرامی، سید علی احمد یوسف شہسرامی اورتیسری پشت میں سید جاوید عالم شوق شہسرامی، منیر سیفی، اعجاز عالم ذوق شہسرامی، امتیاز عالم راہی شہسرامی، کفیل انور، عالم پرویز، ارشاد آرزو اور توقیر عالم وغیرہ شعرائے کرام گزرے چکے ہیں، فی زماننا چوتھی پشت کا آغاز قسیم وارثی شہسرامی سے ہوچکا ہے۔ بقول قسیم کہ ہم کو ورثے میں ملی ہے یہ ادب کی دولت محفل شعرو سخن سے ہے رشتہ میرا قسیم وارثی راقم شاہ وارثی کے ذریعہ سلسلہ وارثیہ میں داخل ہوئے تھے۔ انہیں حاجی وارث علی شاہ سے والہانہ عقیدت تھی۔ قسیم مذہبی جلسوں میں کثرت سے بلائے جاتے تھے ۔ نعت پاک ترنم میں سناتے تھے۔ ان کے کلام رسائل وجرائد میں بھی چھپا کرتے تھے۔ اب تک دو مجموعہ ’’کلام آبشار‘‘ اور ’’آبشارِ رحمت‘‘ شائع ہو چکا ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے