Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
noImage

راہی وارثی

1919 - 1984 | بھوج پور, بھارت

آل انڈیا درگاہ وارثی ایسو ایشن کے صدر

آل انڈیا درگاہ وارثی ایسو ایشن کے صدر

راہی وارثی کا تعارف

تخلص : 'راہی'

اصلی نام : علی وارث خان

پیدائش :بھوج پور, بہار

وفات : 01 Oct 1984 | بہار, بھارت

علی وارث خاں نام اور راہی تخلص تھا۔ اوگھٹ شاہ وارثی کے ذریعہ وارثی سلسلے سے منسلک ہوئے۔ آپ کا شمار جگدیش پور ضلع بھوج پور آرہ کے تعلق داروں اور رؤسا میں ہوتاہے۔ پیدائش 1919ء میں جگدیش پور کے ایک زمین دار گھرانے میں ہوئی۔ والد کا نام وارث علی خاں تھا جو حاجی وارث علی شاہ کے مرید تھے۔ آپ نے آستانہ وارث پاک، دیویٰ میں دو کمرے تعمیر کروائے تھے۔ ایک اپنے نام اور دوسرا اپنی والدہ کے نام جس میں آج زائرین قیام کرتے ہیں۔ آل انڈیا درگاہ وارثی ایسوایشن کے لائف ممبر بھی تھے. کچھ دنوں تک اس کے صدر بھی رہے۔ ایک بار کانگریس کے ٹکٹ پر جیت کر ایم ایل اے بھی ہوئے تھے اور پھر کچھ عرصہ مغل لائن آف انڈیا کے ڈائریکٹر بھی بنائے گئے۔ راہی افقر موہانی سے اصلاح لیا کرتے تھے۔ انتقال 14 اکتوبر 1984ء کو ہوا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے