تمام
ای-کتاب23
ویڈیو 3
تعارف
فارسی کلام18
فارسی صوفی شاعری4
صوفیوں کی حکایتیں244
بیت80
صوفی اقوال195
قطعہ1
سعدی شیرازی کے صوفی اقوال
سمندر کی گہرائیوں میں بے شمار خزانے چھپے ہیں مگر اگر تمہیں حفاظت چاہیے تو وہ کنارے پر ہے۔
یہ جاہلوں کا طریقہ ہے کہ جب کوئی دلیل مقابل کے آگے نہ چل سکے تو لڑنا شروع کر دیتے ہیں۔
بے نماز کو قرض مت دو خواہ فاقہ سے اس کا منہ کھلا ہوا ہو اس لیے کہ جو خدا کا قرض ادا نہیں کرتا اسے تیرے قرض کی فکر بھی نہ ہوگی۔
سارے انسان ایک جسم کے مانند ہیں، ایک عضو کو دکھ ہوتا ہے تو سارے اعضا پر اس کا اثر پڑتا ہے۔
دنیا بے وفا اور انتہائی ناقابل اعتبار ہے اس سے فائدہ وہی شخص اٹھاتا ہے جو اسے مخلوق خدا کی اصلاح اور فلاح میں لگا دیتا ہے۔
جس کو ایک مدت کے لیے دوست بنا مناسب نہیں کہ اس کو ایک لمحہ میں رنجیدہ کر دیں، اس سے لا تعلقی بھی آہستہ آہستہ ہونی چاہیے یک دم نہیں۔
اگر کسی فقیر کے پاس ایک روٹی ہوتی ہے تو وہ آدھی روٹی خود کھاتا ہے اور آدھی کسی غریب کو دے دیتا ہے لیکن اگر کسی بادشاہ کے پاس ایک ملک ہوتا ہے تو وہ ایک ملک اور چاہتا ہے۔
جو شخص غرور اور دکھاوے کے لیے اپنی گردن اونچی کرتا ہے، وہ خود منہ کے بل گر جاتا ہے۔
اگر کسی فقیر کے پاس ایک روٹی ہوتی ہے تو وہ آدھی روٹی خود کھاتا ہے اور آدھی کسی غریب کو دے دیتا ہے لیکن اگر کسی بادشاہ کے پاس ایک ملک ہوتا ہے تو وہ ایک اور ملک چاہتا ہے۔
بھوک اور مسکینی میں زندگی گزارنا کسی کمینے کے سامنے دست سوال کرنے سے بہتر ہے۔
اگر کوئی مانگنے والا عاجزی سے تجھ سے مانگے تو اس کو دے دے ورنہ کوئی ظالم زور سے لے لے گا۔
تین چیزوں کی بقا نہیں ہے، مال کو تجارت کے بغیر، علم کو بحث کے بغیر اور مالک کو تدبیر کے بغیر۔
لوگوں کے چھپے عیب ظاہر نہ کر کیوں کہ تو ان کو ذلیل کرے گا اور خود کو بھروسے کے نا قابل بنائے گا۔
بادشاہوں کو وہی شخص نصیحت کر سکتا ہے جس کو نہ سر کا خوف ہو نہ زر کی تمنا اور لالچ یعنی بے خوف و خطر آدمی۔
اگر تو کسی ایک شخص کی بھی تکلیف دور کرے تو یہ زیادہ بہتر کام ہے، بہ نسبت اس کے کہ تو حج کو جائے اور راستہ کے ہر پڑاؤ پر ایک ہزار رکوع نماز پڑھتا جائے۔
جو شخص بچپن میں ادب کرنا نہیں سیکھتا بڑی عمر میں اس سے بھلائی کی کوئی امید نہیں۔
آدمی کے علم کا اندازہ تو ایک دن میں ہوجاتا ہے لیکن اس کے نفس کی خباثت کا برسوں نہیں چلتا ہے۔
جب تو خدا سے مغفرت و عطا کا طالب ہے تو جن لوگوں کی امیدیں تیری ذات سے وابستہ ہیں تو انہیں بھی محروم و مایوس نہ کر۔
جو گناہ گار دعا کے لیے خدا کے حضور میں دست دعا بلند کرتا ہے، وہ مغرور عبادت گزار سے بہت اچھا ہے، توبہ کر لینا بہتر ہے۔
جو زندگی میں لوگوں کو روٹی نہیں کھلاتا جب وہ مر جاتا ہے تو لوگ اس کا نام بھی نہیں لیتے۔
اگر چہ کوئی بے موت نہ مرے گا لیکن تو خود اژدہوں کے منہ میں نہ جانا یعنی مصیبت کو خود دعوت نہ دینا۔
جو شخص اپنے سے زیادہ طاقتور انسان سے زور آزمائی کرتا ہے وہ اپنے آپ کو تباہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔
الجھن سے گھبراؤ مت اور دل چھوٹا نہ کرو کیوں کہ زندگی کی بہار اندھیروں میں چھپی ہے۔
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere