Sufinama
Shakeel Badayuni's Photo'

شکیل بدایونی

1916 - 1970 | ممبئی, بھارت

معروف فلم گیت کار

معروف فلم گیت کار

شکیل بدایونی کا تعارف

تخلص : 'شکیل'

اصلی نام : شکیل احمد

پیدائش : 01 Aug 1916 | بدایوں, اتر پردیش

وفات : 01 Apr 1970 | مہاراشٹرا, بھارت

نام شکیل احمد اور تخلص شکیل تھا۔ تاریخی نام غفار احمد بتایا جاتا ہے۔ 3 اگست 1916ء کو بدایوں میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اردو، فارسی اور عربی کی ہوئی۔ 1936ء میں میٹرک مشن ہائی اسکول، شیخوپورہ (بدایوں) سے کیا۔ 1942ء میں مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے بی اے کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد مرکزی حکومت ہند کے محکمۂ سپلائی میں بحیثیت کلرک بھرتی ہوگئے۔ دہلی میں 1946ء تک رہے۔ فروری 1946ء میں شکیل بدایونی ایک مشاعرے کے سلسلے میں بمبئی گئے۔ مشہور فلم ساز کاردار کے ایما پر مستقل طور پر بمبئی میں سکونت اختیار کرلی۔ شکیل نے 100 سے زیادہ فلموں کے اردو، ہندی اور پوربی زبانوں میں گیت لکھے۔ انہوں نے گیتوں سے بہت روپیہ کمایا۔ شکیل کو ذیابطیس کی موروثی شکایت تھی۔ 20 اپریل 1980ء کو بمبئی میں انتقال کیا۔ ضیا القادری سے مشورہ سخن کرتے تھے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے