Sufinama
Shams Sabri's Photo'

شمس صابری

- 1894 | مرادآباد, بھارت

اوگھٹ شاہ وارثی کے والد محترم

اوگھٹ شاہ وارثی کے والد محترم

شمس صابری کا تعارف

تخلص : 'شمس'

اصلی نام : شمس الدین

پیدائش :مرادآباد, اتر پردیش

وفات : اتر پردیش, بھارت

شمس صابری اوگھٹ شاہ وارثی کے والد تھے۔ ان کا شمار صوفی شعرا میں ہوتا ہے۔ شمس کا اصل نام شاہ شمس الدین چشتی صابری ہے۔ ابتدا میں اپنے وطن بچھرایوں ضلع مرادآباد میں زمینداری اور ملازمت کا پیشہ اختیار کیا تھا لیکن اس کے بعد حاجی غلام رسول قادری کی صحبت میں جا بیٹھے۔ مرشد کے ارشاد پر مسلسل بارہ سال تک سیر و سیاحت میں مصروف رہے اور مشاہیر صوفیہ کی خدمت و صحبت سے مستفیض ہوئے۔ ان کو بیعت سلسلہ چشتیہ صابریہ میں کلیر کے بزرگ حضرت پیر علی شاہ سے تھا۔ اجازت و خلافت بھی ملی اور اجمیر شریف جانے کا حکم ہوا اور خواجہ بزرگ کے آستانہ پر مراقب ہوئے۔ شمس صابری کا شعری سرمایہ آیئنہ اسرار معرفت کے نام سے چھپ چکا ہے۔ وطن بچھرایوں ضلع مرادآباد میں 11 ذی قعدہ 1313ھ موافق 1894 کو انتقال ہوا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے