Font by Mehr Nastaliq Web
Sheikh Hussamuddin Manikpuri's Photo'

شیخ حسام الدین مانک پوری

مانکپور, بھارت

شیخ حسام الدین مانک پوری

صوفی اقوال 17

دنیا سایہ کے مانند ہے اور آخرت آفتاب کے مانند ہے، اگر کوئی سائے کی طرف جائے تو اس کو ہرگز نہیں پکڑ سکتا اور جب کوئی آفتاب کی طرف جائے گا تو سایہ خودبخود اس کے ساتھ ہو جائے گا۔

  • شیئر کیجیے

اگر کوئی مقامِ قطیبت میں پہنچے تو بھی قرآن کی تلاوت ترک نہ کرے کم از کم یک سپارہ ہر روز پڑھے۔

  • شیئر کیجیے

اہل صفا یعنی صوفیہ، چہار ترکی سے اس لیے متصف گردانے جاتے ہیں کہ وہ ان چار چیزوں کو ترک کرتے ہیں۔

  • شیئر کیجیے

حضرت آدم کو صفی اللہ اس معنی کر کہتے ہیں کہ عالم علوی میں انہوں نے مذہب تصوف کو قبول کیا۔

  • شیئر کیجیے

درویش کے پاس چار چیزیں ہونی چاہیں، دو ثابت اور دو شکستہ، دین اور یقین ثابت ہونا چاہیے اور پیر اور دل شکستہ۔

  • شیئر کیجیے

Recitation

بولیے