Sufinama
noImage

ظفر کاکوی

1939 - 2005 | شہسرام, بھارت

حشر شہسرامی کے شاگرد

حشر شہسرامی کے شاگرد

ظفر کاکوی کا تعارف

تخلص : 'ظفر'

اصلی نام : ظفر امام رضوی

پیدائش : 01 Jan 1939 | گیا, بہار

وفات : بہار, بھارت

ظفر رضوی کاکوی کی پیدائش اپنی نانیہال موضع کابر ضلع گیا میں 2 ذی الحجہ 1354ھ اور باعتبار سند 15 جنوری 1939ء کو ہوئی۔ آپ کا اصل نام سید ظفر امام رضوی اور تاریخی نام محمد ظفر امام ہے۔ آپ کے والد مولانا سید موسیٰ رضا ابن منشی سید حیدر رضا ایک جید عالم و فاضل تھے۔ خانقاہ کبیریہ، شہسرام کے مدرسہ میں عرصہ تک مدرس دوم کے عہدے پر فائز رہے اور یہیں وفات پائی۔ والد کی وجہ سے ظفر کاکوی بھی شہسرام ہی میں سکونت اختیار کرلی اور یہیں سے تعلیم پائی۔ اردو و فارسی اور عربی کی تعلیم والد کے سایہ ہی میں مدرسہ کبیریہ میں ہوئی پھر اسکول میں داخل ہوئے۔ میڑک سے قبل والد کا انتقال ہوگیا۔ آپ نے میٹرک 1954ھ میں شہسرام ہائی اسکول سے پاس کیا ۔ 1957ء میں انٹر میڈیٹ کی ڈگری شانتی پرشاد جین کالج سے حاصل کی۔ فکر معاش لاحق ہوئی تو 1959ء میں رجسٹریشن آفس میں کلرکی پر مامور ہوئے۔ 1975ء میں پرایئوٹ طور پر شانتی پرشاد جین کالج شہسرام سے بی اے پاس کیا۔ آپ کے والد بھی شاعر تھے اور رضا تخلص کرتے تھے۔ اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں شعر کہتے تھے۔

خود ظفر رضوی کاکوی لکھتے ہیں کہ "نسب نامہ اور خاندانی حالات کی زیادہ واقفیت تو نہیں لیکن کاکو کے شریف اور زمین دار خانوادہ سے تعلق رکھتا ہوں۔ خاندان کے تین فرد مسمی قاضی سید محمد افصح، قاضی سید محمد اصلح اور قاضی سید تاج محمد، پرگنہ بھلاور کے قاضی مامور رہے ہیں۔ زمینداری کے خاتمہ تک بشمول دیگر مواضعات کے ایک توزیع چک تاج محمد کے نام سے میرے خاندان کے قبضے میں تھی۔ علم و ادب اور خوش نویسی و خطاطی ورثہ میں ملی۔ دادا منشی سید محمد حیدر رضا مرحوم اور والد بہت اچھے خوش نویس اور فن حرب کے ماہر تھے" (شکست ساز، صفحہ 14)

ظفر رضوی کاکوی کو شروع سے شاعرانہ صحبت ملی مگر اس فن کی شروعات 1956ء سے ہوئی۔ ادبی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور نوجوانی میں شاعر مشاق کہلانے لگے۔ آپ حشر شہسرامی تلمیذ جلیل مینائی اور سیماب اکبرآبادی سے اصلاح لیتے تھے۔ ظفر کاکوی نے غزلیں زیادہ کہی اگر چہ دوسرے اصناف سخن میں بھی ان کا کلام ملتا ہے۔ ظفر رضوی کاکوی کا انتقال 2005ء کو شہسرام میں ہوا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے