Sufinama
noImage

ذکی وارثی

بھوپال, بھارت

سلسلہ وارثیہ کے عقیدت مند

سلسلہ وارثیہ کے عقیدت مند

ذکی وارثی کا تعارف

تخلص : 'ذکی'

پیدائش :شاجا پور, مدھیہ پردیش

وفات : مدھیہ پردیش, بھارت

ذکی وارثی بھوپال کے رہنے والے حاجی وارث علی شاہ کے سلسلے سے وابستہ تھے۔ ایک دفعہ بھوپال میں آل انڈیا مشاعرہ نواب زادہ رشید الظفر خان بہادر کے زیر صدارت منعقد ہوا تھا جس میں مقامی شعرا کے علاوہ بیرونی شعرا احسن مارہروی، حفیظ جالندھری، جگر مرادآبادی، فراق گورکھپوری، بہزاد لکھنوی وغیرہ نے بھی شرکت کی تھی۔ ذکی وارثی بھی اس مشاعرے میں شریک ہوئے تھے۔

احسان دانش لکھتے ہیں کہ

ذکی وارثی صاحب سے بھوپال کے مشاعرے میں ملاقات ہوئی وہ بھوپال کے پختہ مشق لوگوں میں تھے ایک استادانہ روش اور وقیع معلومات کے انسان تھے شعری اور باسط دونوں مشہور شاعر جاب ذکی وارثی کے شاگرد ہیں، ذکی صاحب کا سلسلہ امیر مینائی سے ملتا ہے مگروہ داغ اسکو ل کے شاعر تھے ان کے یہاں قدیم کلاسیکل شاعری نے ایک شگفتہ روپ دھار لیا تھا جو نہایت خوشنما معلوم ہوتا تھا۔ (جہانِ دگر)

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے