عبدالقدوس گنگوہی کا تعارف
شیخ عبدالقدوس گنگوہی سلسلۂ چشتیہ صابریہ کے معروف صوفی گذرے ہیں، آپ ہندی کے قادر الکلام شاعر تھے، الکھ داس تخلص کرتے، والد کا نام محمد اسماعیل تھا، شیخ محمد ابن شیخ عارف ابن شیخ احمد عبدالحق ردولوی کے مرید ومجاز تھے، شیخ عبدالقدوس گنگوہی صاحب تصانیف کثیرہ ہیں، ان کے مکتوبات مولانا خضر بدہن جون پوری نے جمع کیا ہے جس کا نام مکتوبات قدوسیہ ہے، 945ھ کو گنگوہ میں آپ کا انتقال ہوا اور وہیں مدفون ہوئے۔