Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
noImage

بہرام جی

1828 - 1895 | حیدرآباد, بھارت

اردو ادب کا ایک پارسی شاعر

اردو ادب کا ایک پارسی شاعر

بہرام جی کا تعارف

تخلص : 'بہرام'

پیدائش : 01 Dec 1828 | گجرات

وفات : 01 Mar 1895 | گجرات, بھارت

دستور بہرام جی ضلع نوساری (گجرات) میں 2 دسمبر 1828ء کو پیدا ہوئے جو گجرات میں پارسیوں کا اہم ترین مرکز ہے۔ بہرام جی نے مذہبی تعلیم ضلع نوساری ہی میں پائی اور 27 مارچ 1843ء کو موبد بناۓ گۓ۔ اس کے بعد انہوں نے پونہ جاکر مذہب اور فارسی زبان کی تعلیم اپنے والد بزرگوار اور بڑے بھائی کی نگرانی میں حاصل کی پھر حیدرآباد آئے۔ یہاں مولوی فخرالدین صاحب سے اردو اور فارسی کا تکملہ کیا اور پارسیوں کے دستور مقرر ہوئے۔ 1863ء سے ان کی زندگی کا ایک نیا دور شروع ہوا جب کہ ان کا تقرر تعلق دار کی حیثیت سے ہوا۔ 1875ء میں ان کی زندگی نے ایک اور پلٹا کھایا اور وہ نواب سالار جنگ کی اجازت سے پینشن لے کر دوبارہ حیدرآباد اور سکندرآباد کے دستور مقرر ہوئے۔ اس زمانے میں انہوں نے پارسیوں کے لئے کئی فنڈ جاری کئے اور تقریبا بیس سال تک دستور رہنے کے بعد 18 مارچ 1895ء کو انتقال کیا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے