Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Kamil Shattari's Photo'

کامل شطاری

1905 - 1976 | حیدرآباد, بھارت

’’آپ کو پاتا نہیں جب آپ کو پاتا ہوں میں‘‘ لکھنے والے شاعر

’’آپ کو پاتا نہیں جب آپ کو پاتا ہوں میں‘‘ لکھنے والے شاعر

کامل شطاری کا تعارف

تخلص : 'کامل'

اصلی نام : شیخین احمد حسینی

پیدائش :حیدرآباد, تلنگانہ

وفات : 01 Nov 1976 | تلنگانہ, بھارت

سید شیخین احمد حسینی کامل شطاری حیدرآباد کے مشاہیر علما اور مشائخ خاندان اور سادات حسینی سے ہیں۔ ان کے آبا و اجداد بلاد عرب سے ہندوستان کے مختلف شہروں سے گزرتے ہوئے گجرات تشریف لائے۔ ان کی ساتویں پشت کے جد سید احمد گجراتی نے 1660ء میں اورنگ آباد کو اپنا مسکن بنایا۔ کامل 1905ء میں آستانہ شطاریہ محلہ دبیرپوری حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار سے گھر پر ہی حاصل کی پھر دیدار احمد کی شاگردی میں علم منطق حاصل کیا۔ مولانا عبدالقدیر صدیقی حسرت حیدرآبادی، مولانا عبد الواسع (سابق پروفیسر:عثمانیہ یونیورسٹی) اور مولانا سید عبد الباقی شطاری، کامل کے خاص اساتذہ رہے ہیں۔ کامل بیک وقت عالم دین، پیر طریقت اور عصری تقاضوں پر نظر رکھنے والے مفکر اور مدبر تھے۔ کامل کا کلام آج بھی برصغیر کی خانقاہوں میں شوق سے گایا جاتا ہے جس سے کیف و مستی کا ایک سما بندھ جاتا ہے۔ 6 ذالحجہ موافق 28 نومبر 1976ء کو وصال فرمایا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے