Sufinama
Munshi Amirullah Tasleem's Photo'

منشی امیراللہ تسلیم

1819 - 1911 | لکھنؤ, بھارت

مابعد کلاسکی شاعر،اپنے ضرب المثل اشعار کے لیے مشہور اور حسرت موہانی کے استاد محترم

مابعد کلاسکی شاعر،اپنے ضرب المثل اشعار کے لیے مشہور اور حسرت موہانی کے استاد محترم

منشی امیراللہ تسلیم کا تعارف

تخلص : 'تسلیم'

اصلی نام : احمد حسین

پیدائش :لکھنؤ, اتر پردیش

وفات : لکھنؤ, اتر پردیش, بھارت

تسلیم لکھنوی کا نام احمد حسین اور قلمی نام منشی امیر اللہ تھا۔ تسلیم تخلص کیا کرتے تھے۔ لکھنؤ سے تعلق تھا لہٰذا منشی امیر اللہ تسلیم لکھنوی کہلائے۔ تسلیم کی پیدائش 1819ء میں ہوئی۔ آپ کا سلسلہ نواب اصغر علی خان نسیم دہلوی، حکیم مومن خان مومن دہلوی، شاہ نصیر دہلوی، میر محمدی مائل، مولوی قیام الدین قائم چاند پوری اور مرزا محمد رفیع سودا سے ہوتا ہوا شاہ ظہورالدین حاتم سے جاملتا ہے۔ جنگ آزادی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے حسرت موہانی بھی منشی امیر اللہ تسلیم کے شاگرد ہوئے ہیں۔ کہاجاتا ہے کہ جگر مرادآبادی بھی پہلے پہل تسلیم کو ہی اپنا کلام دکھایا کرتے تھے۔ 1911ء میں وفات ہوئی۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے