تلاش کا نتیجہ "مرقد"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
کیا شوق تھا مرقد سے قیامت میں پہنچناکہتا ہوا اب وعدۂ دیدار وفا ہو
کوئی بھی نہیں ہو گا ہمراہ مرے مرقد میںہوگی مری تنہائی اور بے خبری ہوگی
ان سے بچ کر رہوں مرقد میں مگر اے نازاںؔپگڑیاں چاہیے گھر اپنا بدلنے کے لیے
مرقد سے کم نہیں ہے جدائی کی رات بھیمجبوریاں ہیں میں ہوں خیال حبیب ہے
توڑ کر تختہ میں مرقد سے نکل آؤں گابیکسی نام نہ لینا سر مدفن ان کا
ہوئی ہے ہمت عالی مری معراج کی طالبمیسر ہو طواف اے کاش مجھ کو تیری مرقد کا
ہو گیا جو کچھ بھی ہونا تھا مقدر کا لکھادوستو دو پھول مرقد پہ چڑھا دینا مجھے
مرقد میں سو رہے ہیں ہارے تھکے ہوئے ہمکیوں آج شور محشر ہم کو جگا رہا ہے
دیکھ کر مرقد میں طاہرؔ سرور دیں کا جمالعاشق جاں باز قدموں پر فدا ہو جائیں گے
دعائیں دے رہا ہوں زیر مرقد اپنے قاتل کوخدا رکھے اسے جس نے مری حسرت نکالی ہے
کس طرح تاریکئ مرقد کا مجھ کو خوف ہوداغ جو سینہ میں ہے وہ رشک چراغ طور ہے
قتال جہاں معشوق جو تھے سونے پڑے ہیں مرقد ان کےجہاں مرنے والے لاکھوں تھے اب رونے والا کوئی نہیں
لگا جہاں دل پہ داغ کاملؔ چراغ روشن مراد حاصلہماری مرقد پہ آ کے دیکھو یہی تو اک شمع جل رہی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books