تلاش کا نتیجہ "gardish"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
دگر گوں ہے جہاں تاروں کی گردش تیز ہے ساقیدل ہر ذرہ میں غوغائے رستاخیز ہے ساقی
دور میں ساغر رہے گردش میں پیمانہ رہےمے کشوں کے سر پہ یا رب پیر مے خانہ رہے
مے رہے مینا رہے گردش میں پیمانہ رہےمیرے ساقی تو رہے آباد مے خانہ رہے
میں کسی صورت میں ہوں گردش ہے میرے ساتھ میںبزم ہستی میں جو آیا دور ساغر ہو گیا
بزم ہے ساقی ہے مے ہے گردش پیمانہ ہےاب کہاں مستوں کو ہوش کعبہ و بت خانہ ہے
یاں گردش ساغر ہے وہاں گردش دوراںافلاک کی رندوں سے رقابت نہیں جاتی
گردش جام سے ظاہر ہے ہماری گردشدل حفیظؔ اپنا ہے ساغر نہیں مے خانے میں
الٰہی روضۂ خیر الوریٰ پر جلد جا پہنچوںبرنگ گردش گردوں یہ گردش مجھ کو صرصر دے
میری گردش کی باعث رہتی ہے گردش زمانہ میںرہوں جب میں نہ دنیا میں تو دور آسماں کیوں ہو
دل نے پایا قرار پہلو میںگردش کائنات ختم ہوئی
قسمت کی گردش جاتی ہے کوئیدریا ہے الفت گرداب عاشق
گردش چشم یار میں آکرسرمہ نمط ناحق کو لپا دل
رات دن گردش میں ہیں سات آسماںہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا
گردش نے میری چرخ کا چکرا دیا دماغنالوں سے اب زمیں کے طبق تھرتھرائیں گے
کر ایک بار رحمت عالم ادھر نظرہوگی نہ دور گردش دوراں ترے بغیر
طرفہ گردش میں گرفتار عجب پھیر میں ہےسرمہ ہے نیند مری دیدۂ بے دار کھرل
کیوں گردش مدام سے گھبرا نہ جائے دلانسان ہوں پیالہ و ساغر نہیں ہوں میں
دفعتاً رنگ بدل دیتی ہے یہ عالم کاچال اے مہر تری گردش ایام میں ہے
جب سے ہوا نصیب طواف در حضوررہتی ہے مجھ سے گردش دوراں پرے پرے
ہر رنگ گردش آئنہ ایجاد درد ہےاشک سحاب جز بہ وداع خزاں نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books