تلاش کا نتیجہ "husn-e-fitrat"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
اگر فطرت کا ہر انداز بے باکانہ ہو جائےہجوم رنگ و بو سے آدمی دیوانہ ہو جائے
چشم کم میں واقف نیرنگیٔ فطرت نہیںایک جلوے کی فراوانی ہے یہ کثرت نہیں
میرے ہی غم کی ترجمان فطرت ہے دیوانہ ہومجھ کو وہ داستاں سنا جو میری داستاں نہ ہو
مری فطرت وفا ہے دے رہا ہوں امتحاں پھر بھیوہ فطرت آشنا ہے اور مجھ سے بد گماں پھر بھی
حسن جب مقتل کی جانب تیغ براں لے چلاعشق اپنے مجرموں کو پا بجولاں لے چلا
لے کر جہاں کے حسن کو شمس و قمر کو کیا کروںمجھ کو تو تم پسند اپنی نظر کو کیا کروں
حسن غمزے کی کشاکش سے چھٹا میرے بعدبارے آرام سے ہیں اہل جفا میرے بعد
جب مرا ذوق نظر حسن آزما ہو جائے گالاکھوں پردوں سے بھی وہ جلوہ نما ہو جائے گا
بزم دل میں ہمیں روشنی کے لیے اب کوئی حسن والا نہیں چاہیےجس دیے میں جلے تیل خیرات کا اس دیے کا اجالا نہیں چاہیے
ہوئی حسن و عشق میں جب بہم انس و آشنائیکہا جب کسی نے مجنوں وہیں لیلیٰ یاد آئی
تمہارے حسن کے آئینہ دار ہو کے رہےنظر میں پھول سراپا بہار ہو کے رہے
تمہارے حسن کی جب تک بہار باقی ہےجو چاہو ظلم کرو اختیار باقی ہے
جب رخ حسن سے نقاب اٹھابن کے ہر ذرہ آفتاب اٹھا
اللہ رے کیا آپ کا ہے حسن بلا کاہوگا نہ دو عالم میں تو اس آن و ادا کا
دل دادگان حسن سے پردہ نہ چاہیےدل لے کے چھپ گئے تمہیں ایسا نہ چاہیے
کمال حسن یہی ہے کہ بے حجاب نہیںمقابلہ میں تیرے کچھ بھی آفتاب نہیں
صدقۂ حسن لٹاتے ہیں وہ جب آتے ہیںبگڑی تقدیر بناتے ہیں وہ جب آتے ہیں
عشق کی ابتدا بھی تم حسن کی انتہا بھی تمرہنے دو راز کھل گیا بندے بھی تم خدا بھی تم
سراپا حسن بھی تم ہو سراپا عشق بھی تم ہویہ اپنی زندگی تم ہو کہ میری زندگی تم ہو
کثرت حسن میں بھی عالم تنہائی ہےسیکڑوں جلوے ہیں ہر جلوے میں یکتائی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books