Sufinama
Aughat Shah Warsi's Photo'

اوگھٹ شاہ وارثی

1874 - 1952 | مرادآباد, بھارت

حاجی وارث علی شاہ کے مرید اور اپنی صوفیانہ شاعری کے لئے مشہور

حاجی وارث علی شاہ کے مرید اور اپنی صوفیانہ شاعری کے لئے مشہور

اوگھٹ شاہ وارثی کا تعارف

تخلص : 'اوگھٹ'

اصلی نام : بدرالدین

پیدائش :مرادآباد, اتر پردیش

وفات : 01 Sep 1952 | اتر پردیش, بھارت

رشتہ داروں : حاجی وارث علی (مرید)

اوگھٹ شاہ وارثی بچھرایوں ضلع مرادآباد کے سربرآوردہ چودھری خاندان میں شاہ شمس الدین چشتی صابری کے یہاں 8 محرم الحرام 1291ھ کو پیدا ہوئے۔ تاریخی نام اصغر اور آبائی نام بدرالدین تجویذ ہوا۔ بچپن ہی میں والدین کا وصال ہوگیا۔ والد ماجد کی وصیت کے مطابق آپ نے دیوہ شریف جاکر حاجی سید وارث علی شاہ سے بیعت لی۔ والد بزرگوار کی صحبت اور توجہ نے ابتدا ہی میں آپ کو روحانیت میں کامل کردیا تھا۔ وارث پاک کی مخصوص عنایت نےاس میں جلا پیدا کردی۔ بیعت کے بعد آپ احرام پوش فقیر ہوگئے اور والد کے مزار پر رہنے لگے اور ان کا عرس بھی کرنے لگے۔ بعد میں پیرومرشد کے حکم کے موافق بدرالدین کی جگہ اوگھٹ شاہ ہوگئے۔ آپ مخصوص وقت میں وارث پاک کو مشائخ کا عارفانہ کلام سناتے تھے اور اسی ذوق و شوق اور شدتِ عشق کی کیفیت میں خود بھی شعر کہنے پر مجبور ہوگئے۔ شیدا وارثی جو وارثیہ سلسلہ کے محقق اور حیات وارث کے مصنف گذرے ہیں، انہوں نے آپ کو وارث پاک کے خاص الخاص شعرا میں شمار کیا ہے۔ آپ کا مجموعہ کلام فیضان وارثی کے نام سے طبع ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ شہاب ثاقب موسوم بہ ردِّ کفر اور زمزمۂ قوالی وغیرہ بھی آپ ہی کی تصنیف ہے۔ اوگھٹ شاہ وارثی کی خانقاہ بچھرایوں میں آباد ہے اور سالانہ عرس بھی شان و شوکت سے منایاجاتا ہے۔ آپ کا وصال 1372ھ میں پٹنہ میں ہوا اور تجہیز و تکفین بچھرایوں ضلع مرادآباد میں ہوئی۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے