Sufinama
Baba Farid's Photo'

بابا فرید

1173 - 1266 | کوٹھے وال, پاکستان

بارہویں صدی کے مبلغ اور صوفی بزرگ تھے، ان کو قرون وسطی کے سب سے ممتاز اور قابل احترام صوفیہ میں سے ایک کہا گیا ہے، ان کا مزار پاک پتن، پاکستان میں واقع ہے۔

بارہویں صدی کے مبلغ اور صوفی بزرگ تھے، ان کو قرون وسطی کے سب سے ممتاز اور قابل احترام صوفیہ میں سے ایک کہا گیا ہے، ان کا مزار پاک پتن، پاکستان میں واقع ہے۔

بابا فرید کا تعارف

پورا نام شیخ فریدالدین مسعود تھا، بابا فرید گنجِ شکر کے نام سے مشہور ہیں، مشہور صوفی خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے مرید و خلیفہ اور خواجہ نظام الدین اولیا، شیخ جمال الدین ہانسوی اور علاوالدین صابرپاک جیسے مشہور صوفی کے مرشد تھے، بابا فرید نےابتدائی دنوں میں ہریانہ کے ہانسی میں قیام کیا، لوگوں کا بڑھتا ہجوم دیکھ کر پاک پٹن چلے گئے اور وہیں سپردِ خاک ہوئے، بابا فرید کی خانقاہ میں ہندو جوگیوں اور مسلمان درویشوں کا تانتا لگا رہتا تھا، انہوں نے کبھی دربارکا رخ نہیں کیا اور اپنے مریدوں کو بھی اسی کی تعلیم دی، کہتے ہیں کہ بابا فرید کی موت کے بعد ان کی خانقاہ میں اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ آخری رسومات ادا کی جاسکیں، ان کے مریدوں نے خانقاہ کی دیوار گرا کر جو اینٹیں ملیں ان کوفروخت کرکے ان کی آخری رسومات ادا کیں، بابا فرید کی وانی شری گرو گرنتھ صاحب میں شامل ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے