تلاش کا نتیجہ "ابر"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
آئے کچھ ابر کچھ شراب آئےاس کے بعد آئے جو عذاب آئے
تھا رخ روشن پر اس کے میری صورت کا نقابپھٹ گیا جب ابر نکلا جگمگاتا آفتاب
ہر طرف نور ابر ہویدا ہوا جس نے دیکھا وہیں دل سے شیدا ہواجب عرب میں وہ محبوب پیدا ہوا سب کو جتنے حسین تھے گھٹانے لگا
فلک میں ملک میں قمر میں گہر میں حجر میں شجر میں نظر میں بصر میںبحور و جبال دیم و ابر نیسان در و لعل دیا قوت مرجان میں تو ہے
بیکسوں کی قبر پر دیکھو تو آجابر رحمت شامیانہ ہو گیا
برس کر تو نہ ٹھہرا چشم طوفاں راکھ رونے پرنہ دے آنکھوں کو چھٹنے ابر گوہر بار جانے دے
وفور رحمت باری ہے مے خواروں پہ ان روزوںجدھر سے ابر اٹھتا ہے سوئے میخانہ آتا ہے
ذرا کھل کر برس اے ابر رحمتمیں اپنا جام دھونا چاہتا ہوں
تیر نظر سے تیری ابر و کمان والےبچتے نہیں کبوتر اونچی اڑان والے
سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیںابر کیا چیز ہے ہوا کیا ہے
شعلۂ برق تپاں سایہ ابر رحمتلطف بردوش توہی قہر بداماں توہی
نہاں برج وحدت میں ہے نور مطلققمر ابر میں خود چھپا چاہتا ہے
کیا دیر ہے برسنے میں ابر کرم برسدھوئے گا کون دامن عصیاں ترے بغیر
ابر چھایا ہے ہوا مست ہے گلشن خاموشکاش اس وقت وہ ہاتھوں میں لیے جام آئے
خزاں نصیب ہوں برسے ادھر بھی ابر کرممیرے بھی اجڑے چمن میں بہار ہو جائے
کیا عجب جو ایسے میں توڑ دے کوئی توبہجام بھی لبالب ہے ابر بھی گھنیرا ہے
کسی موسم کی فقیروں کو ضرورت نہ رہیآگ بھی ابر بھی طوفان بھی ساغر سے اٹھا
رحمت کا ایک چھینٹا آزادؔ پر چھڑک دوباران شوق نے اور ابر سخا نے مارا
آپ اپنی آنکھ سے آکر کسی دن دیکھ لیںابر نیساں کی طرح برسات برساتا ہوں میں
ہے مجھے ابر بہاری کا برس کر کھلناروتے روتے غم فرقت میں فنا ہو جانا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books