تلاش کا نتیجہ "गर्दिश"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
بزم ہے ساقی ہے مے ہے گردش پیمانہ ہےاب کہاں مستوں کو ہوش کعبہ و بت خانہ ہے
دگر گوں ہے جہاں تاروں کی گردش تیز ہے ساقیدل ہر ذرہ میں غوغائے رستاخیز ہے ساقی
مرا ہوش گردش جام تک مرا نشہ صبح سے شام تکمرا کیف تیرے سکون تک مری زندگی ترے نام تک
یاں گردش ساغر ہے وہاں گردش دوراںافلاک کی رندوں سے رقابت نہیں جاتی
گردش جام سے ظاہر ہے ہماری گردشدل حفیظؔ اپنا ہے ساغر نہیں مے خانے میں
الٰہی روضۂ خیر الوریٰ پر جلد جا پہنچوںبرنگ گردش گردوں یہ گردش مجھ کو صرصر دے
میری گردش کی باعث رہتی ہے گردش زمانہ میںرہوں جب میں نہ دنیا میں تو دور آسماں کیوں ہو
دل نے پایا قرار پہلو میںگردش کائنات ختم ہوئی
رات دن گردش میں ہیں سات آسماںہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا
گردش نے میری چرخ کا چکرا دیا دماغنالوں سے اب زمیں کے طبق تھرتھرائیں گے
کر ایک بار رحمت عالم ادھر نظرہوگی نہ دور گردش دوراں ترے بغیر
جب تک مرے ہونٹوں پہ ترا نام رہے گادل بے خبر گردش ایام رہے گا
طرفہ گردش میں گرفتار عجب پھیر میں ہےسرمہ ہے نیند مری دیدۂ بے دار کھرل
کیوں گردش مدام سے گھبرا نہ جاے دلانسان ہوں پیالہ و ساغر نہیں ہوں میں
دفعتاً رنگ بدل دیتی ہے یہ عالم کاچال اے مہر تری گردش ایام میں ہے
جب سے ہوا نصیب طواف در حضوررہتی ہے مجھ سے گردش دوراں پرے پرے
ہر رنگ گردش آئنہ ایجاد درد ہےاشک سحاب جز بہ وداع خزاں نہیں
جب کبھی گردش تقدیر نے گھیرا ہے ہمیںگیسوئے یار کی الجھن کو بہت یاد کیا
کیا کام آئے گی تری گردش پھر اے فلکفرقت کی شب سے روز بدل دے وصال کا
یہ انتہائے گردش دوراں ہے آج کلانساں کا خون خاک سے ارزاں ہے آج کل
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books