تلاش کا نتیجہ "ज़ब्त"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
دل جو کہتا ہے مجھے ضبط کی طاقت ہی نہیںضبط کہتا ہے تڑپنے کی اجازت ہی نہیں
ضبط کرنا دل حزیں نہ کہیںچوٹ لگ جائے گی کہیں نہ کہیں
ابھی کیا کریں ضبط محبت میں تو مرتے ہیںکہ نالے بن بن کر کلیجہ میں اترتے ہیں
الٰہی کیا کریں ضبط محبت ہم تو مرتے ہیںیہ نالے تیر بن بن کر کلیجے میں اترتے ہیں
ہے ضبط غم سے جوش وفا میں خوشی مجھےشاید مآل غم سے نہیں آگہی مجھے
تو نے یہ کیا غضب کیا ضبط سے کام لے لیاترک وفا کے بعد بھی میرا سلام لے لیا
کیوں عشق کے دعویدار بنے جب ضبط کا یارا ہو نہ سکااس روئے منور کا ہم سے اک لمحہ نظارا ہو نہ سکا
آزردہ تھا کہ ضبط فغاں میں اثر نہیںشرمندہ ہوں کہ ضبط فغاں رائیگاں نہ تھا
ڈوبی جاتی ہے ضبط کی کشتیدل میں طوفان اضطراب اٹھا
ضبط کمبخت نے یاں آ کے گلا گھونٹا ہےکہ اسے حال سناؤں تو سنا بھی نہ سکوں
کروں ضبط نفس ہمدم کہاں تکلگی ہے آگ اک دل سے زباں تک
اے ضبط دل یہ کیسی قیامت گزر گئیدیوانگی میں چاک گریبان ہو گیا
نہیں دل میں باقی سکت ضبط غم کیمگر آنسوؤں کو پئے جا رہے ہیں
تھا ضبط بہت مشکل اس سیل معانی کاکہہ ڈالے قلندر نے اسرار کتاب آخر
برق بجان حوصلہ آتش فگن اسدؔاے دل فسردہ طاقت ضبط فغاں نہیں
عزم فریاد! انہیں اے دل ناشاد نہیںمسلک اہل وفا ضبط ہے فریاد نہیں
جا اور کوئی ضبط کی دنیا تلاش کراے عشق ہم تو اب ترے قابل نہیں رہے
عشق میں صبر کہاں ضبط کہاں تاب کہاںجان جانا نہیں ہمدم یہ ہے جلنا دل کا
ضبط فغاں سکھاؤں میں اوروں کو ہوں جو خاکسرمہ پئے صدائے گلوئے بریدہ ہوں
صرفہ ہے ضبط آہ میں میرا وگرنہ میںطعمہ ہوں ایک ہی نفس جاں گداز کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books