تلاش کا نتیجہ "bad-zauq"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
برگشتہ و بدظن سا پاتے ہیں خدا حافظاب ہم تری محفل سے جاتے ہیں خدا حافظ
نگاہ یار بد مستی میں بھی ہشیار کیسی ہےمیرا دل چھین لینے کے لیے تیار کیسی ہے
سر جس پہ نہ جھک جائے اسے در نہیں کہتےہر در پر جو جھک جائے اسے سر نہیں کہتے
عبث مجھ پر نہ تیغ او بد گماں کھینچکہا کچھ ہو تو بے شک لے زباں کھینچ
بعد از فنا مزار پہ آنے سے فائدہمرنے سے ہم مٹے تو جلانے سے فائدہ
آندھیوں اور موج طوفاں سے گزر جانے کے بعدناؤ ڈوبی ہے مری دریا اتر جانے کے بعد
جب مرا ذوق نظر حسن آزما ہو جائے گالاکھوں پردوں سے بھی وہ جلوہ نما ہو جائے گا
نہ شوق وصل کا موقع نہ ذوق آشنائی کامیں اک ناچیز بندہ اور اسے دعوی خدائی کا
حسن غمزے کی کشاکش سے چھٹا میرے بعدبارے آرام سے ہیں اہل جفا میرے بعد
بہار آئی ہے بھر دے بادۂ گلگوں سے پیمانہرہے لاکھوں برس ساقی ترا آباد مے خانہ
نہ کسی چیز میں دل ان کا لگا میرے بعدیاد آتی ہی رہی میری وفا میرے بعد
سب کا مرجع بن گیا ہے سب کو ٹھکرانے کے بعدزندگی پائی کسی نے تم پہ مر جانے کے بعد
لگ چلی باد صبا کیا کس مستانے سےجھومتی آج چلی آتی ہے مے خانے سے
وصل ہے پر دل میں اب تک ذوق غم پیچیدہ ہےبلبلہ ہے عین دریا میں مگر نم دیدہ ہے
بادہ کشی ہمارا بڑا کام کر گئیتصویر یار شیشۂ دل میں اتر گئی
نہ تو میکدے کی ہے جستجو نہ تلاش بادہ و جام ہےجو نفس نفس کو پلا گئی مجھے اس نگاہ سے کام ہے
تسکیں کو ہم نہ روئیں جو ذوق نظر ملےحوران خلد میں تری صورت مگر ملے
شوق نظارہ ہے جب سے اس رخ پر نور کاہے مرا مرغ نظر پروانہ شمع طور کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books