تلاش کا نتیجہ "sajda-gah"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
میں یہیں کروں گا سجدہ میرا سر یہیں جھکے گامری بندگی کا مرکز تیرا آستاں رہے گا
سئے روزے سئے نفل نمازاں سئے سجدے کر تھکے ہومکے حج گئے سئے واری دل دی دوڑ نہ مکے ہو
مرا سجدہ ادھر ہوگا مرا سجدہ ادھر ہوگانظر آئے گا تو جس جا ترا جلوہ جدھر ہوگا
کرتا ہوں سجدہ یار کو سبحان سمجھ کرکافر ہے بے شک جو کرے انسان سمجھ کر
ہم اپنے سوا غیر کو سجدہ نہیں کرتےکچھ اپنے بغیر اور کو پایا نہیں کرتے
ترے سجدے میں ہم نے اپنی پیشانی جہاں رکھ دیتجلی نے تری واں وسعت کون و مکاں رکھ دی
سجدہ میرا وہاں ادا نہ ہواجس جگہ تیرا نقش پا نہ ہوا
عالم ہو یہ مستی کا جب سجدہ میں سر جائےمستوں کی بلا جانے شام آئے سحر جائے
کیا صلوۃ و صوم و سجدہ اور کیا ایماں کا تولاک نگاہ ناز جانانہ ہے کل عالم کا مول
اس شان سے ہم آئے تری جلوہ گاہ میںمشعل دکھائی برق تجلی نے راہ میں
میں بھول گیا تجھ میں محراب خدا خانہاے سجدہ گہہ عالم اے ابروئے جانانہ
راہ میں اس کی جو ثابت قدمی ہو تجھ سےسجدہ گہ جانے ملک نقش کف پا تیرا
ایسی نظر فروز تھی بزم گہہ نگار فنمیری نظر کو بھا گئی اہل نظر کی انجمن
کری ہے دیر میں وہ سجدہ ریزی عین مستی میںمجھے کافر لگے کہنے مسلمانوں کی بستی میں
جلوہ گر یار مگر قتل گہ عام میں ہےجب بلاتا ہوں میں سنتا ہوں قضا کام میں ہے
ہوش کسی کا بھی نہ رکھ جلوہ گاہ نماز میںبلکہ خدا کو بھول جا سجدہ بے نیاز میں
جو جلوہ گاہ یار ہے وہ دل یہی تو ہےہم جس جگہ ہیں حسن کی منزل یہی تو ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books