تلاش کا نتیجہ "अश्क"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
سجدہ کرنے کو در یار پہ پہونچی اے اشکؔایسی تقدیر زمانے میں رسا کس کی ہے
ترے قریب ہوئے جب سے اشک بار ہوئےہزار بار کہاں صد ہزار بار ہوئے
جلا ہی دے گا طفل اشک دامان نظر اپناکہ اک آتش کا پر کالا ہے یہ لخت جگر اپنا
کیوں نہ اشک بار ہوا کروں کیوں نہ بیقرار رہا کروںنہ قرار آئے تیرے سوا تو تو ہی بتا کہ میں کیا کروں
لوگ روتے بھی ہیں تربت میں لٹا کر اے اشکؔاور سینے پہ بھی اک سنگ گراں رکھتے ہیں
آج ان کے دامن پر اشک میرے ڈھلتے ہیںغم کے تیز رو دھارے راستے بدلتے ہیں
نہ اٹھے جور کسی سے تو وہ رو کر بولےبے مزا ہو گئے ہم اشکؔ کے مر جانے سے
ہر آہ تبسم بن جائے ہر اشک ستارہ ہو جائےدنیا ہی بدل جائے اپنی گر ان کا اشارہ ہو جائے
ہم نشیں کیا میں تجھے دعوت مے نوشی دوںاشک ہی اشک بھرے ہیں مرے پیمانے میں
روتے روتے سحر ہوئی آخراشک باری جناب خوب رہی
سامنے اشک ریز ہے شبنممسکراتی کلی کو کیا کہیے
وہی صد رنگ نالہ فرسائیوہی صد گونہ اشک باری ہے
دل کی تپش کو اپنی بجھائیں گے اس طرحآنکھوں سے سیلِ اشک بہایا کریں گے ہم
اف وہ محویت تصور دوستاشک بہتے رہے خبر نہ ہوئی
ہائے افسوس تم مرے نہ ہوئےچشم تر اشک بار ہے پیارے
قید ہستی سے رہائی معلوماشک کو بے سر و پا باندھتے ہیں
آنکھوں سے ادھر اشک ٹپکتے ہیں ہمارےگردوں پہ ادھر ٹوٹتے جاتے ہیں ستارے
ان میں شامل تھا مرے دل کا لہواشک جو دیدۂ تر سے گزرے
رفتہ رفتہ واقعات درد یاد آنے لگےچپکے چپکے اشک برسانے کا موسم آگیا
صورت اشک نظر سے جو گرائے کوئیخاک سے اٹھ نہ سکوں لاکھ اٹھائے کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books