تلاش کا نتیجہ "इम्तिहाँ"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
کس شان سے وہ آج پیۓ امتحاں چلےفتنوں نے پاؤں چوم کے پوچھا کہاں چلے
مرے ہوتے ہوئے کوئی شریک امتحاں کیوں ہوترا درد محبت بھی نصیب دشمناں کیوں ہو
موت تمہید امتحاں تھی سیفؔہم سمجھتے تھے بات ختم ہوئی
فرازؔ امتحاں اور دینے پڑیں گےابھی اس نظر کا اشارہ نہیں ہے
کڑے ان کے تیور جو مقتل میں دیکھےلیے ناز نے امتحاں کیسے کیسے
ازل میں جو بار امانت اٹھایاہر انساں کا یاں امتحاں ہو رہا ہے
حسرت دید لیے میں تو تڑپتا ہوں مگرامتحاں لیتے ہیں وہ میری شکیبائی کا
عبرت سے پوچھ درد پریشانیٔ نگاہیہ گرد وہم جز بسر امتحاں نہیں
تری فطرت امیں ہے ممکنات زندگانی کیجہاں کے جوہر مضمر کا گویا امتحاں تو ہے
میں امتحان میں پورا ہوا تو پھر کہیےذرا سمجھ کے تقاضہ ہوا امتحاں کے لئے
زندگی میں آ گیا جب کوئی وقت امتحاںاس نے دیکھا ہے جگرؔ بے اختیارانہ مجھے
پہلے پہل کی چاہ کا کیجئے نہ امتحاںآنا تو سیکھ لے ابھی دو چار بار دل
کاملؔ خستہ جاں ترا بندۂ ناتوں ترالائق رحم ہے شہا قابل امتحاں نہیں
خود برائے امتحاں محفل میں وہ ہیں جلوہ گرراس آئے کاش میرا جذبۂ مستانہ آج
سارے جہاں کے فلسفے ہیچ ہیں اس کے سامنےعشق کا امتحاں نہ لے عقل کو آزمائے جا
کروں پھر عرض جلوۂ حوصلہ اتنا کہاں میرافراز طور پر ہو تو چکا ہے امتحاں میرا
چلا ہوں کوچۂ قاتل کو سر کے بل دیکھوںیہ حال دم کا دم امتحاں رہے نہ رہے
امتحاں کا وقت ہے ایمان دوں یا جان دوںمیں بڑی مشکل میں ہوں مولیٰ مری مشکل میں آ
مے وہ کیوں بہت پیتے بزم غیر میں یا ربآج ہی ہوا منظور ان کو امتحاں اپنا
قدم ثابت رہے راہ وفا میں سخت مشکل ہےفرشتوں کو ڈرا دیتا ہے یا رب امتحاں تیرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books