تلاش کا نتیجہ "रश्क-ए-जिनाँ"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
میرے رشک قمر تو نے پہلی نظر جب نظر سے ملائی مزا آ گیابرق سی گر گئی کام ہی کر گئی آگ ایسی لگائی مزا آ گیا
اس طرف بھی کرم اے رشک مسیحا کرناکہ تمہیں آتا ہے بیمار کا اچھا کرنا
رشک برق طور شمع محفل جانانہ ہےماہ نو ٹوٹا ہوا اس بزم کا پیمانہ ہے
دیکھنا قسمت کہ آپ اپنے پہ رشک آ جائے ہےمیں اسے دیکھوں بھلا کب مجھ سے دیکھا جائے ہے
اے فتنہ ہر محفل اے محشر تنہائیلے پھر ترا نام آیا لے پھر تری یاد آئی
اسیر حلقہ گیسوئے یار ہم بھی ہیںکسی کے تیر نظر کے شکار ہم بھی ہیں
گلیم بخت سیہ سایہ دار رکھتے ہیںیہی بساط میں ہم خاکسار رکھتے ہیں
ان سے اور شکوۂ غم اے دل ناشاد نہیںکہ محبت کی زباں نغمہ ہے فریاد نہیں
بیت گیا ہنگام قیامت روز قیامت آج بھی ہےترک تعلق کام نہ آیا ان سے محبت آج بھی ہے
آپ آئے تو خیال دل ناشاد آیاآپ نے یاد دلایا تو مجھے یاد آیا
یہ کیا راز ہے ساقیٔ مست و بیخود، یہ کیوں تو نے نظرِ عنایت ہٹالیوہی میکدہ ہے مگر سونا سونا، وہی جام و مینا مگر خالی خالی
دل میں خیال نرگس مستانہ چاہیےیعنی حریم کعبہ خمستانہ چاہیے
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میںکہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
دل جگر کو آشنائے درد الفت کر دیااک نگاہ ناز نے سامان راحت کر دیا
نہ تو کشف دست مسیح دے نہ تجلی سر طور دےتیرے بس میں اگر اے خدا مجھے زندگی کا شعور دے
آباد ہوں میں تاب رخ یار دیکھ کرجیتا ہوں ذرے ذرے میں دیدار دیکھ کر
شہر فصل گل سے چل کر پتھروں کے درمیاںزندگی آ جا کبھی ہم بے گھروں کے درمیاں
کیوں جل گیا نہ تاب رخ یار دیکھ کرجلتا ہوں اپنی طاقت دیدار دیکھ کر
دید جمال حق ہوئی حسن نگار دیکھ کربن گئے بت پرست ہم صورت یار دیکھ کر
نمایاں کر دیا اس نے بہار روئے خنداں کوکہ دی نغمے کو مستی رنگ کچھ صحن گلستاں کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books