تلاش کا نتیجہ "रिश्ता"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
دین و ایماں سے مرا رشتہ کوئی توڑ گیاسلسلہ اپنی محبت کا مگر جوڑ گیا
رشتۂ کہکشاں میں بجلی ہےتیغ اس ترک کی کمر میں نہیں
ہے دیوانوں کو زنجیروں سے نسبتیہ رشتہ خوب جوڑا ہے کسی نے
غور جب میں نے کی تو اک رشتہسبحہ و زنار میں نظر آیا
کیا بتاؤں کیا ہوا ہے نور سےخاک کا رشتہ ملا ہے نور سے
درس عنوان تماشا بہ تغافل خوشترہے نگہ رشتۂ شیرازۂ مژگاں مجھ سے
رقیبوں کے سکھانے سے نہیں نقصان کچھ ہوگاازل سے ہے ہمارا ان کا رشتہ آشنائی کا
تو میرا بھی خالق ہے محمدؐ کا بھی خالقکیسا یہ خطا کار کو رشتہ نظر آیا
ہنسنے میں اس کے دانتوں کا پرتو اگر پڑےہو ہر فتیلہ رشتۂ گوہر چراغ میں
تسبیح کو جو رشتۂ الفت صنم سے ہےکعبہ میں بھی ہے شیخ کو زنار کی تلاش
تعشق بھی عجب شے ہے کہ چندیں شیخ صاحب کوقضائے آسماں نے رشتۂ زنار سے باندھا
رشتہ ہے لگا فائقؔ بس ایک ہی دونوں میںمالا میں بھی دانہ ہے تسبیح میں بھی دانہ
کفر جس جا ہے وہاں ایمان آتا ہے نظررشتہ کچھ زنار سے تسبیح کے دانے کو ہے
نشورؔ آخر وہاں بھی رشتہ ساقی نہیں ٹوٹاتجلی بن کے آیا شاہد مے خانہ کعبے میں
کئی پشتوں سے غلامی کا یہ رشتہ ہے بحالیہیں طفلی و جوانی کے بتائے مہ و سال
قید جنوں میں رشتۂ پائے خیال کوسلجھا رہا ہوں اور پھر الجھا رہا ہوں میں
ہم سے نہیں رشتہ بھی ہم سے نہیں ملتا بھیہے پاس وہ بیٹھا بھی دھوکا ہو تو ایسا ہو
دل ہوں میں پیار بھرا اور تو نازک دھڑکندل کا تجھ سے ہے مگر درد کا رشتہ مجھ سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books