تلاش کا نتیجہ "हवस"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
پھرتے رہے ہوس میں فدائی کہاں کہاںاور تیغ اس کی خو میں نہائی کہاں کہاں
خدا جانے مرے دست ہوس کا کیا ارادہ ہےشب خلوت جو یوں ان کی طرف رہ رہ کے بڑھتا ہے
ہم تجھ سے کس ہوس کی فلک جستجو کریںدل ہی نہیں رہا ہے کہ کچھ آرزو کریں
ساغر کی ہوس مرشد مے خانہ نہیں ہےچلو ہی سے پی لیں گے جو پیمانہ نہیں ہے
فروغ شعلۂ خس یک نفس ہےہوس کو پاس ناموس وفا کیا
تیر کھانے کی ہوس ہے تو جگر پیدا کرسرفروشی کی تمنا ہے تو سر پیدا کر
قدم یاں بوالہوس مت رکھ کہ جاں بازوں کا کوچہ ہےبھلا اہل ہوس کو سر کے کٹوا نے سے کیا مطلب
ہر بوالہوس نے حسن پرستی شعار کیاب آبروئے شیوۂ اہل نظر گئی
وعدۂ حور پہ ہونا نہ تبسمؔ مسروردیکھنا دل میں نہ ایسی ہوس خام آئے
باوجود ادعائے اتقا حسرتؔ مجھےآج تک عہد ہوس کا وہ فسانا یاد ہے
گنجایش عداوت اغیار یک طرفیاں دل میں ضعف سے ہوس یار بھی نہیں
جس جا کہ پائے سیل بلا درمیاں نہیںدیوانگاں کو واں ہوس خانماں نہیں
عشق میں صحرا نوردی نے کی ہے اختیاراب ہوس تکیہ کی ہے مجھ کو بستر چاہیے
مانگے ہے پھر کسی کو لب بام پر ہوسزلف سیاہ رخ پہ پریشاں کیے ہوئے
بوالہوس عشق کو تو خانۂ خالی مت بوجھاس کا آغاز تو آسان ہے انجام نہیں
دل ہوس جو نشانہ تیری نظر کا ہواتو روح شوکت کا جی شکار ہم بھی ہیں
سر نہ پھوڑیں اپنا دیواروں سے کیوں کر بوالہوسبزم اعدا میں مجھے وہ آشنا کو ہیں
محبت کو خیال ماسوا چھو بھی نہیں سکتاہوس کی جادہ پیمائی فقط سود و زیاں تک ہے
جسے اک اک قدم پر فکر مستقبل ستاتی ہےوہ دیوانہ ہوس کا تیرے غم میں مبتلا کیوں ہو
گر نہیں نکہت گل کو ترے کوچے کی ہوسکیوں ہے گرد رہ جولان صبا ہو جانا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books