تلاش کا نتیجہ "chehre"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
چہرے وہ لائے ہیں عاشق کے مرغ جاں کے لئےغضب کی شاخ نکالی ہے آشیاں کے لئے
گیسوؤں کو چہرے پر آپ نے بکھیرا ہےبادلوں کے سائے میں چاند کا بسیرا ہے
ہر چہرے میں آتی ہے نظر یار کی صورتاحباب کی صورت ہو کہ اغیار کی صورت
چہرے پہ اس کے اشک کی تحریر بن گئیوہ آنکھ میرے درد کی تفسیر بن گئی
بہار دیتا ہے چھن چھن کے نور چہرے کاسر نقاب ہے جو کچھ تہ نقاب نہیں
اس کے چہرے پہ خدا جانے یہ کیسا نور تھاورنہ یہ دیوانگی کب عشق کا دستور تھا
بالیں پہ قیصرؔ کی آکرپردہ نہ اٹھاؤ چہرے سے
اتنے روشن چہرے پر بھیسورج کا ہے سایا چاند
تیرے کوچے کی سرکش ہواخاک چہرے پہ مل جائے گی
حسین عاشق ہے یہ جو خشک ہیں لبرنگ چہرے کا ارغوانی ہے
ادا جو بھی نکلی قیامت ہی نکلیجہاں تم نے چہرے سے آنچل ہٹایا
خزاں کا خوف تھا جن کو چمن میںانہیں پھولوں کے چہرے زرد نکلے
ہم تو آنکھوں کا نور کھو بیٹھےان کے چہرے سے کیا نقاب اٹھا
دیکھتے چہرے کو اپنے اگر آئینے میںحال جو کچھ ہے ہمارا وہ تمہارا ہوتا
روداد ہجر چہرے پہ تحریر ہے فناؔپڑھ لیجیے کھلی ہوئی دل کی کتاب ہے
جو پوچھا شب و روز ملتے ہیں کیسےتو چہرے پہ اپنے وہ زلفیں گرا دیں
یہ صبح صبح چہرے کی رنگت اڑی ہوئیکل رات تم کہاں تھے بتانا صحیح صحیح
مرے چہرے کو چہرہ کب عنایت کر رہے ہوتمہیں میرے سوا چہرہ تمہارا کون دے گا
اس قدر کھویا ہوں چہرے کے تصور میں ترےدھیرے دھیرے اپنی صورت بھولتا جاتا ہوں میں
جو نور اور حیات کے منکر ہیں دیکھ لوآنکھیں بجھی بجھی سی ہیں چہرے مرے مرے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books