تلاش کا نتیجہ "gosha"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
کیجیے نہ تنگ گوشۂ زلف سیاہ کورستہ تو دیجیے دل گم کردہ راہ کو
اے جان جہاں کب تک یہ گوشۂ تنہائیسب دید کے طالب ہیں جتنے ہیں تماشائی
گوشہ گوشہ مدینے کا پر نور ہے سارا ماحول جلووں سے معمور ہےشرط یہ ہے کہ ظرف نظر چاہیے دیکھنے کو کوئی دیدہ در چاہیے
شوق خلوت میں بھی ہے انجمن آرائی کاآئینہ خانہ ہے گوشہ مری تنہائی کا
اس طرح زمانہ کبھی ہوتا نہ پر آشوبفتنوں نے ترا گوشۂ داماں نہیں دیکھا
قسمت کھلی ہے آج ہمارے مزار کیچادر پڑی ہے گوشۂ دامان یار کی
اے شور حشر قہر کیا کیوں جگا دیاگوشہ مزار کا مجھے آغوش حور تھا
یاد آئینہ رخسار سے حیرت ہو مجھےگوشۂ قبر نظر آئے مجھے شیش محل
عاشق ہیں گوشہ گیر نہیں کوچہ گرد ہمپروانے جلتے پھرتے ہیں گھر گھر چراغ میں
مازاغ کا سرمہ ہے آنکھیں بھی کھلی ہیںبازار میں بیٹھا ہے مگر گوشہ نشیں ہے
بزم یادوں کی سجی گوشۂ دل میں جاویدؔپھر وہی تازہ غزل کا ہے تقاضا مجھ سے
ہر گوشۂ فطرت ہے روشن مری نظروں میںاک فقر کا عالم ہے یہ میری ہمہ گیری
اے اضطراب پردۂ راز نہاں نہ کھولتجھ کو قسم ہے گوشہ دامان یار کی
کھل پڑا دل جو ہمارا تو اٹھانے کے لیےخاک پر لوٹ پڑا گوشۂ دامن ان کا
عمر کرتا ہوں بسر گوشۂ تنہائی میںجب سے وہ روٹھ گئے تب سے الگ بیٹھا ہوں
ہیں بسکہ جوش بادہ سے شیشے اچھل رہےہر گوشۂ بساط ہے سر شیشہ باز کا
دیکھ اس ابرو کماں کے تیر مژگاں کو جو لیسعاشق گوشہ نشیں قربان ہو جانے لگے
نہ باندھا دل کبھی زاہد نے معشوق حقیقی سےولے ہر وقت سر کو گوشۂ دستار سے باندھا
جی بھر گیا دنیا سے اب دل میں یہ حسرت ہےمیں ہوں یا تیرا جلوہ اور گوشۂ تنہائی
دیوانگی ٹھہر جا چلتا ہوں سوئے صحرامل مل کے رو تو لیں ہم ہر گوشہ و مکاں سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books